Book Name:Mosam Sarma Ki Barkat

عطا فرمائے۔اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖنَ  صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ۔

سردی میں چادر اوڑھنے کی احتیاطیں

اے عاشقانِ رسول !  سردی میں نماز میں  چادر اوڑھنے کی چند احتیاطیں ملاحظہ کیجئے : * نماز میں سر یا کندھے پر اس طرح سے چادر یا رومال وغیرہ ڈالنا کہ دونوں کنارے لٹکتے ہوں مکروہ تحریمی ہے * ہاں ! اگر ایک کنارہ دوسرے کندھے پر ڈال دیا اور دوسرا لٹک رہا ہے تو حرج نہیں * آج کل بعض لوگ ایک کندھے پر اس طرح رومال رکھتے ہیں کہ اس کا ایک سِرا  پیٹ پر لٹک رہا ہوتا ہے اور دوسرا پیٹھ پر اس طرح نماز پڑھنا مکروہ تحریمی ہے۔ ( [1] )   

موٹرسائیکل ( Bike )   چلاتے ہوئے چادر کی حفاظت کیجئے... !

پیارے اسلامی بھائیو ! سردیوں میں موٹر سائیکل ( Bike )  چلاتے وقت اپنی چادر وغیرہ کا خاص خیال رکھئے ! ذرا  سی بے احتیاطی اور لاپرواہی کسی بہت بڑ ے نقصان کا سبب بن سکتی ہے۔تھوڑی سی احتیاط آپ کی قیمتی جان کے لئے بہت ضروری ہے۔اللہ پاک ہمیں خیر و عافیت نصیب فرمائے۔اٰمِیْن ب خَاتَمِ النَّبِیّٖنَ  صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ۔

صَلُّوا عَلَی الْحَبیب !                                                   صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

12 دینی کاموں میں سے ایک دینی کام : ہفتہ وار مدنی مذاکرہ

اے عاشقانِ رسول ! دِل میں عشقِ رسول بڑھانے ، نیک بننے اور ایمان کی حفاظت کا ذِہن پانے  کے لئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہو جائیے اور دعوتِ اسلامی کے دینی


 

 



[1]...نماز کے احکام ، صفحہ:247-248۔