Book Name:Mosam Sarma Ki Barkat

دُھوپ میں بیٹھئے ( 4 ) : نزلہ ، زُکام ہوجانے کی صورت میں بھاپ  ( Steam ) لیجئے  ( 5 ) : ایڑیوں  ( Heels )  اورہونٹوں ( Lips ) کو پھٹنے سے بچانے کے لئےلِیکوڈ گلیسرین  ( Liquid Glycerin )  اورویسلین  ( Vaseline ) استعمال کیجئے۔ ( [1] )

ہِیٹر کے اِستعمال میں اِحتیاط کیجئے !

پیارے اسلامی بھائیو ! شیخِ طریقت امیرِ اہلسنّت حضرت علّامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری رضوی ضیائی دَامَت بَرَکاتُہم العالیہ فرماتے ہیں : اگر  ہِیٹر چلائیں تو میرا    مشورہ  یہ ہے کہ جب کمرہ گرم ہوجائے تو سونے سے پہلے ہِیٹر ضَرور بند  کر دیں کیونکہ جب کمرہ گرم ہوگیا تو اَب اِس کے چلتے رہنے کی ضَرورت نہیں ہے اور اِس کو بند نہ کرنے میں خطرہ بھی ہے۔ بعض لوگ ہِیٹر چلا کر کمرہ بند کر کے سو جاتے  ہیں یہ ایک خطرناک ( Risky )  کام ہے کیونکہ بعض اَوقات گیس لِیک  ( Leak )  ہو رہی ہوتی ہے اور معلوم نہ ہونے کی وجہ سے حادثہ ہو جاتا ہے۔ اَخبارات میں بھی ایسی کئی خبریں چھپتی ہیں کہ ہِیٹر سے گیس لیک ہونے کی وجہ سے دھماکا ہوا اور اِتنے لوگ اِنتقال کر گئے۔یہ اِحتیاط صرف گیس والے ہِیٹر کے لئے  ہی  نہیں بلکہ اگر بجلی والا  ہِیٹر ہو تو اُس میں بھی آگ لگنے کا خطرہ رہتا ہے لہٰذ ا اسے بھی بند کر کے سویا جائے۔  ( [2] )   

صحّت کے لئے خطرہ بننے والی کھٹ میٹھی گولیوں اورٹافیوں وغیرہ کی جگہ اپنے بچوں کو اُن کی عمر کے لحاظ سے مناسب مقدار میں یا ڈاکٹر کے مشورے کے مطابق پھل اور خشک  میوے  ( Dry Fruit )  کھلائیےاور آپ خودبھی اللہ پاک کی دی ہوئی اِن نعمتوں سے فائدہ اُٹھا یئے۔ اللہ پاک ہمیں ہر موسم میں ، ہر حال  ( Situation ) میں اُس کا شکرادا کرتے رہنے کی توفیق


 

 



[1]... ماہنامہ فیضانِ مدینہ ،ربیع الآخر1438ھ بمطابق جنوری 2017ء  ،  صفحہ:50بتغیر ۔

[2]... سردی سے بچنے کے طریقے،صفحہ:3۔