Book Name:Mosam Sarma Ki Barkat

مادّے بھی وہی ، اللہ پاک صِرْف سُورج کے نکلنے اور ڈُوبنے کے مقامات تبدیل کر کے موسم کو تبدیل کر دیتا ہے۔ پَس اے جنّو... ! ! اے انسانو... ! !

فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ(۱۸ ( پارہ : 27 ، سورۂ رحمٰن : 18 )

ترجَمہ کنز الایمان : تو تم دونوں اپنے رب کی کون سی نعمت جھٹلاؤ گے۔

ہر شے سے ہیں عیاں مِرے صانع کی صنعتیں  عالَم سب آئنوں میں ہے آئینہ ساز کا

اَفلاک و اَرض سب ترے فرماں پذیر ہیں    حاکم ہے تُو جہاں کے نَشیب و فَراز کا

مشکل الفاظ کے معنیٰ : عیاں : ظاہر ، صانع : بنانے والا ، نَشیب و فَراز : حالات میں تبدیلی

وضاحت :  دُنیا جہاں کی اشیا کو میرا رَبّ ہی بنانے والا ہے لہٰذا اشیا سےاس کی قدرت واضح  ہوتی ہے ، آسمان و زمین اور جو کچھ ان میں موجود ہے وہ سب میرے رَبّ کے حکم کے تابع ہیں اور کائنات میں جو بھی رد و بدل ہوتا ہے وہ اسی حاکمِ مطلق کے حکم سے ہوتا ہے۔

موسمِ سَرما اور نشاناتِ عبرت و نصیحت

پیارے اسلامی بھائیو ! اگر ہم غورکریں تو سردِی کا موسم جب آتا ہے تو اپنے ساتھ عبرت و نصیحت کا بڑا سامان بھی ساتھ لاتا ہے۔

 ( 1 ) : سردیوں میں گرم لباس اللہ پاک کی نعمت ہے

پیارے اسلامی بھائیو ! سردیوں میں ہم گرم لباس  ( جرسی ، سویٹر ، شال وغیرہ )  پہنتے ہیں ، یہ بھی اللہ پاک کی بڑی نعمت ہے۔ پارہ : 14 ، سورۂ نحل ، آیت : 81 میں اللہ پاک فرماتا ہے :

وَّ جَعَلَ لَكُمْ سَرَابِیْلَ تَقِیْكُمُ الْحَرَّ وَ سَرَابِیْلَ تَقِیْكُمْ بَاْسَكُمْؕ-كَذٰلِكَ یُتِمُّ نِعْمَتَهٗ عَلَیْكُمْ لَعَلَّكُمْ تُسْلِمُوْنَ(۸۱ ( پارہ : 14 ، سورۂ نحل : 81 )

ترجَمہ کنز الایمان : اور تمہارے لیے کچھ پہناوے