Book Name:Mosam Sarma Ki Barkat

بنائے کہ تمہیں گرمی سے بچائیں اور کچھ پہناوے کہ لڑائی میں تمہاری حفاظت کریں یونہی اپنی نعمت تم پر پوری کرتا ہے کہ تم فرمان مانو ۔

 پھر غور فرمائیے ! یہ گرم لباس  ( جیکٹ وغیرہ )  ہمیں حاصِل کیسے ہوتے ہیں ؟  یا تو چمڑے ( Leather )  سے بنتے ہیں یا اُون سے۔ یہ اُون ( Wool )  اور چمڑا کہاں سے آتا ہے ؟  گائے ، بھینس ، بکری اور بھیڑ وغیرہ جانوروں سے حاصِل ہوتا ہے۔ اللہ پاک فرماتا ہے :

وَ الْاَنْعَامَ خَلَقَهَاۚ-لَكُمْ فِیْهَا دِفْءٌ وَّ مَنَافِعُ وَ مِنْهَا تَاْكُلُوْنَ۪(۵ ( پارہ : 14 ، سورۂ نحل : 5 )

ترجَمہ کنز الایمان : اور چوپائے پیدا کیے ان میں تمہارے لیے گرم لباس اور منفعتیں ہیں  اور ان میں سے کھاتے ہو۔

 وہ کتنا عظیم رَبّ ہے ، جس نے دُنیا کی تمام مخلوقات کو اَشْرَفُ الْمَخْلوقات کے فائدے میں لگا دیا ہے۔ یہ بھی ہمارے رَبِّ کریم کی کتنی عظیم نعمتیں ہیں.... ! !

فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ(۱۸ ( پارہ : 27 ، سورۂ رحمٰن : 18 )

ترجَمہ کنز الایمان : تو تم دونوں اپنے رب کی کون سی نعمت جھٹلاؤ گے۔

آگ کی پیدائش بھی نعمت ہے

ہم سردیوں میں گرمائش حاصِل کرنے کے لئے آگ جلاتے ہیں ، یہ بھی اللہ پاک کی نعمت ہے۔ رَبِّ کریم ارشاد فرماتا ہے :

اَفَرَءَیْتُمُ النَّارَ الَّتِیْ تُوْرُوْنَؕ(۷۱) ءَاَنْتُمْ اَنْشَاْتُمْ شَجَرَتَهَاۤ اَمْ نَحْنُ الْمُنْشِــٴُـوْنَ(۷۲) نَحْنُ جَعَلْنٰهَا تَذْكِرَةً وَّ مَتَاعًا لِّلْمُقْوِیْنَۚ(۷۳ ( پارہ : 27 ، سورۂ واقعہ : 71 تا 73 )  

ترجَمہ کنز الایمان : تو بھلا بتاؤ تو وہ آگ جو تم روشن کرتے ہو کیا تم نے اس کا پیڑ پیدا کیا یا ہم