Book Name:Mosam Sarma Ki Barkat

اپنے اوپر لازم کر لوکیونکہ یہ تم سے پہلے صالحین کا طریقہ اور تمہارے ربّ کی قربت کا ذریعہ ہے اور گناہوں کو مٹانے اور گناہوں سے بچانے کا سبب ہے۔ ( [1] )    ( 2 ) : اللہ پاک کے آخری نبی ، رسولِ ہاشمی صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا : میری مسجد میں ایک نماز پڑھنا 10 ہزار نمازوں کے برابر ہے اور مسجد حرام میں نماز پڑھنا ایک لاکھ نمازوں کے برابر ہے اور ان سب سے زیادہ فضیلت رکھنے والی نماز بندے کی وہ 2 رکعتیں ہیں جنہیں بندہ رات کے درمیانی حصے میں رضائے الٰہی کے لئے ادا کرتا ہے۔ ( [2] )   ( 3 ) : صحابئ رسولِ حضرت ابو ہریرہ رَضِیَ اللہ عنہ  نےعَرْض کیا : یَا رسولَ اللہ صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ! اس چیز کے بارے میں بتائیے جس پر عمل کر کے میں جنت کو پاسکوں ، فرمایا : کھانا کھلاؤ ، سلام کو پھیلاؤ اور صِلہ رحمی کرو اور رات میں  جب لوگ سو رہے ہوں تو  ( نفلی )  نماز پڑھو ، تم سلامتی سے داخلِ جنت ہو جاؤ گے۔ ( [3] )  

مختصر سی زندگی ہے بھائیو !                  نیکیاں  کیجئے ، نہ  غفلت  کیجئے

اِیمان اَفروزحسرت

اللہ پاک کے وَلی حضرت عامر بن عبدالقیس رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ  کا انتقال روتے ہوئےاِن کلمات کو  کہتے ہوئےہوا : میں موت کے ڈر یا دُنیا کی محبت میں نہیں رورہا ہوں ، بلکہ میں اِس خیال سے رو رہا ہوں کہ میں اَب فوت ہورہاہوں اَب گرمیوں کے روزوں میں دوپہر کی پیاس اور جاڑوں ( یعنی سَردیوں ) کی لمبی راتوں میں قیام اللیل  ( رات کی عبادات )  کی لذت مجھے کب اور کیسے نصیب ہوا کرے گی ؟  ( [4] )


 

 



[1]...ترمذی، کتاب الدعوات، باب فی دعاء النبی، صفحہ:812،حدیث:3549۔

[2]...الترغیب والترہیب، کتاب النوافل، الترغیب فی قیام اللیل، صفحہ:208، حدیث:22۔

[3]...مسند امام احمد، جلد:4، صفحہ:209، حدیث:8152۔

[4]... احیاء العلوم،کتاب :ذکر الموت و ما بعدہ ،باب:الخامس،جلد:4،صفحہ:583۔