Book Name:Mosam Sarma Ki Barkat

وفات خواب میں دیکھا گیا تو آپ نے فرمایا : اللہ پاک نے مجھے اپنی بارگاہ میں کھڑا کرکے اِرشاد فرمایا : تمہیں معلوم ہے میں نے تمہیں کیوں بخشا ؟  ( آپ  رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ  فرماتے ہیں ) : میں اپنے وہ نیک اعمال یادکرنے لگا جوبخشش کا ذریعہ بن سکتے تھے ، تو اللہ پاک نے اِرشاد فرمایا : میں نےاِن اعمال میں سےکسی عمل کے سبب تیری بخشش نہیں فرمائی ۔ میں نے عَرْض کیا : اے میرے پیارے اللہ ! پھرتُونےکس سَبب سے میری مغفرت فرمائی ؟ اِرشاد فرمایا : ایک مرتبہ تم بغداد کی گلی سے گزر رہے تھے کہ تم نے ایک بِلّی کو دیکھاجِسے سَردی نے کمزورکردیا تھا تو اِس پر ترس کھاتےہوئےتم نےاُسےاپنے کپڑوں میں چُھپالیاتاکہ وہ سَردی سےبچ جائے لہذا بِلّی پررَحم کی وجہ سےمیں نےآج تم پر رَحم فرمایا ہے۔( [1] )

 ( 5 ) : موسمِ سرما میں احتیاط کیجئے !

جب سردی آتی تومسلمانوں کے دوسرے خلیفہ حضرت عمر فاروقِ اعظم رَضِیَ اللہ عنہ لوگوں  کو نصیحت فرماتےکہ  بے شک سردی آ چکی ہے اور وہ تمہاری دشمن ہے ، تم اون کےکپڑوں ، بند جوتوں اور موزوں  کے ذریعہ سردی سے بچاؤ کا اہتمام کر لو ! مزید فرماتے : سردی جسم میں جلدی داخل ہوتی ہے اور نکلتی دیر سے ہے۔  ( [2] )  

اے عاشقانِ رسول ! زِندگی انمول نعمت ہے ، اپنی حفاظت کرنا بھی ضروری ہے ، لہٰذا سردی کے موسم میں ( 1 ) : موٹی جُرابیں ، موزے اور بند جوتوں کا استعمال کیجئے  ( 2 ) : ( ہوسکے تودیسی ) اُبلا ہوا انڈا  استعمال کیجئے۔ ( ضرورتاً ڈاکٹر کے مشورےکے مطابق )   ( 3 ) : حتّی الامکان کچھ دیر


 

 



[1]... حیاۃ الحیوان الکبریٰ،جلد:2،صفحہ:522۔

[2]... لطائف المعارف،صفحہ:440ملتقطاً۔