Book Name:Sila Rehmi
حسرت ہوگی۔ پساللہ پاک چاہے تو اُنہیں عذاب دے اور چاہے تو بخش دے۔ ( [1])
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب ! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
فرمانِ مصطفےٰ صَلّی اللہُ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّم : اَفْضَلُ الْعَمَلِ اَلنِّيَّۃُ الصَّادِقَۃُ سچی نیت سب سے افضل عمل ہے۔ ( [2]) اے عاشقانِ رسول ! ہر کام سے پہلے اچھی اچھی نیتیں کرنے کی عادت بنائیے کہ اچھی نیت بندے کو جنت میں داخِل کر دیتی ہے۔ بیان سننے سے پہلے بھی اچھی اچھی نیتیں کر لیجئے ! مثلاً نیت کیجئے ! * عِلْم سیکھنے کے لئے پورا بیان سُنوں گا * با اَدب بیٹھوں گا * دورانِ بیان سُستی سے بچوں گا * اپنی اِصْلاح کے لئے بیان سُنوں گا * جو سُنوں گا دوسروں تک پہنچانے کی کوشش کروں گا۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب ! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
شیخِ طریقت ، امیرِ اہلسنّت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطارؔ قادِری دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی عظیمُ الشان تصنیف’’نیکی کی دعوت‘‘کے صفحہ نمبر 160پر ہے :
اَمِیْرُالْمُؤمِنِین حضرت ابُوبکرصِدِّیق رَضِیَ اللہُ عَنْہ کواپنے خالہ زاد بھائی ، غریب ونادار ومُہاجر اور بَدری صَحابی حضرت مِسطَح رَضِیَ اللہُ عَنْہ جن کا آپ خرچ اُٹھاتے تھے ، ان سے سخت رَنْج پہنچا اور وہ رَنج یہ تھا کہ اُنہوں نے آپ رَضِیَ اللہُ عَنْہ کی پیاری بیٹی یعنی اُمُّ الْمُؤمِنین حضرت عائشہ صِدّیقہ ، طیّبہ ، طاہرہ رَضِیَ اللہُ عَنْھا پر تُہمت لگانے والوں کے ساتھ مُوافَقَت کی تھی یعنی اُن کا ساتھ دِیا تھا۔اِس پر حضرت صِدِّیقِ اکبر رَضِیَ اللہُ عَنْہ نے ( مِسۡطَح بن اُثَاثَہ رَضِیَ اللہُ عَنْہ كو )خرچ نہ دینے کی قسم کھالی ، تو پارہ18سُوْرَۃُ النُّوْر کی آیت نمبر 22نازِل ہوئی۔