Book Name:Sila Rehmi
سے میں نے قَطعِ تعلّق ( یعنی رشتہ توڑ)کر رکھا تھا اسی حالت میں میری موت آگئی اس سبب سے اللہ پاک نے مجھے یہ سزادی اور اس مقام پرپہنچادیا۔ ( تنبیہ الغافلین ص۷۲ مُلَخّصاً)
پیارے اسلامی بھائیو ! غور کیجئے ! قَطعِ رحمی یعنی اپنے رِشتہ داروں سے تعلقات ختم کرنا ، کس قدر بُری چیزہے ، کہ اس کی وجہ سے بہت سی نیکیوں کا اجر بھی ضائع ہو تا ہے اور آخرت میں اللہ پاک کی رحمت سے دُوری کا سامنا بھی کرنا پڑسکتا ہے۔رِشتہ داروں سے بھلائی نہ کرنے والوں کی طرف بروزِ قِیامت ، اللہ رَبُّ العزت نظرِ رحمت نہ فرمائے گا ، قُدرت کے باوجود رشتہ دارکی حاجت پُوری نہ کرنے والے پر جہنّم کاایک بہت بڑا سانپ مُسلّط کر دِیا جائے گا ، جواِس قاطعِ رحم کے گلے کا ہاربن جائے گا ، رشتے داروں سے تعلقات ختم کرنے والے کوآخرت کے ساتھ ساتھ دُنیا میں بھی سزا دی جائے گی۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب ! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو ! لڑائی جھگڑا کرنا خواہ رشتہ داروں سے ہو یا دوسرے مسلمان بھائیوں سے ، یہ اس قدر تباہ کُن ہے کہ اِس میں مُبْتَلا ہو کر انسان دنیا کے اندر ہی عبرت کا سامان بن جاتا ہے۔قربان جائیے ! دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول پر جو اِس نازک دَور میں بھی مسلمانوں کو لڑائی جھگڑوں سے دُور رکھنے اور اِنہیں مُتَّحِد رکھنےکے لئے ہر وَقْت کوشاں ہے۔ جس کی ایک واضِح جھلک دعوتِ اسلامی کے تحت قائم ” شعبہ محبت بڑھاؤ “ بھی ہے۔ وہ پُرانے اسلامی بھائی جو پہلے آتے تھے مگر اب نہیں آتے اُنہیں دینی ماحول میں فَعال کرکے ” مسجد بھرو تحریک “ میں شامل کرنا ، اُن سے پیشگی وَقْت لے کر اِنْفِرادی طور پر دُکان ، گھر یا دفتر جاکر ملاقات کرنا ، اُنہیں سُنّتوں بھرے اِجتماعات و مَدَنی مذاکروں میں آنے کا ذہن دینا ، اِجتماعی اِعتکاف اور مَدَنی کورسز ( اِصلاحِ اَعمال کورس ، فیضانِ نماز کورس