Book Name:Sila Rehmi
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب ! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو ! غور کیجئے ! جب ایک عام مُسلمان سے اچھا سُلُوک کرنے ، اس سے مَحَبَّت قائم رکھنے ، تعلُّق بنانے اوراسے نبھانے کی ترغیب ہے تو وہ اَفراد کہ جن کے ساتھ ہمارے خُون کے رشتےقائم ہیں ، مثلاً والدین ، بہن ، بھائی ، چچا ، بھتیجے اورماموں ، بھانجے وغیرہ تو اُن کے ساتھ تو ہمیں اور بھی زیادہ حُسنِ سُلُوک اور خَیر خواہی کا برتاؤ کرنا چاہیےاوررِشتہ داروں میں سے بھی سب سے زیادہ ہمارے حُسنِ سُلُوک کے مُسْتَحِق ہمارے والدین اور بہن بھائی ہیں۔ والدین وہ ہیں جنہوں نے ہمیں پالا ، ہماری اچھی تَربِیَت کی ، اچھائی بُرائی کی تمیز سکھائی ، خُود مَشَقَّت اُٹھاکر ہماری راحت کاسامان کیا ۔جبکہ بہن بھائی وہ ہیں ، جو ہمارے بچپن کے ساتھی ، اچھے بُرے وَقْت کے رفیق اور سب سے بڑھ کر یہ کہ ایک ہی ماں باپ کی اولاد ہیں۔ مگر افسوس ! کہ آج کل اگروالِدَین اپنی اَوْلادسے نالاں دِکھائی دیتے ہیں تو اَوْلادبھی اپنے والِدَین سے مُنہ موڑتی نظر آتی ہے ، بڑے بہن بھائی اپنے چھوٹوں سے ناراض ہیں توچھوٹے بھی اپنے بڑے بہن بھائیوں کے ساتھ اَدَب واِحْترام سے پیش آنے کو تیار نہیں۔ افسوس ! کہ معمولی سی تلخیوں کی بِنا پر ایک چھت تَلے رہنے کے باوُجُودکئی کئی دن تک سگے بہن بھائیوں کی آپس میں بات چیت بند رہتی ہے اور اگر دُور رہتے ہوں تو کئی کئی مہینے بَسا اَوقات سالوں تک ایک دوسرے کی صُورت دیکھنا گوارا نہیں کرتے ۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب ! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو ! نیک نمازی بننے اور صلہ رحمی کرنے کا جذبہ پانے کیلئے دعوتِ