Book Name:Sila Rehmi
شفاعت واجب ہو جاتی ہے۔ ( [1])
(1) ایک ہزار د ن کی نیکیاں
جَزَی اللہُ عَنَّا مُحَمَّدًا مَّا ھُوَ اَھْلُہٗ
حضرت ابنِ عباس رَضِیَ اللہُ عَنْہما سے رِوایت ہے کہ سرکارِمدینہ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نےفرمایا : اس کوپڑھنے والے کے لئے ستّر ( 70)فِرِشتے ایک ہزار دن تک نیکیاں لکھتے ہیں۔ ( [2])
فرمانِ مُصْطَفٰے صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ : جس نے اس دُعا کو 3 مرتبہ پڑھا تو گویا اُس نے شَبِ قَدْر حاصل کرلی۔ ( [3])
لَآ اِلٰہَ اِلَّااللہُ الْحَلِیْمُ الْـکَرِیْمُ ، سُبحٰنَ اللہ ِ رَبِّ السَّمٰوٰتِ السَّبْعِ وَرَبِّ الْعَرْشِ الْعَظِیْم
( خُدائے حَلیم وکریم کے سِوا کوئی عِبادت کے لائِق نہیں ، اللہ پاک ہے جو ساتوں آسمانوں اور عرشِ عظیم کاپَروردگارہے۔)
ہفتہ واراجتماع کے حلقوں کا شیڈول ( بیرون ملک) ، 20اکتوبر 2022ء
( 1) : سنتیں اورآداب سیکھنا : 5منٹ ، ( 2) : دعایاد کرنا : 5 منٹ ، ( 3) : جائزہ : 5منٹ ، کُل دورانیہ15منٹ
قبرستان کی حاضری کی بقیہ سنتیں اور آداب
* کئی مزاراتِ اولیا پر دیکھا گیا ہے کہ زائرین کی سَہولت کی خاطر مسلمانوں کی قبریں توڑ پھوڑ کر کے فرش بنادیاجاتا ہے ، ایسے فرش پر لیٹنا ، چلنا ، کھڑا ہونا ، تِلاوت اور ذِکرو اَذکار کیلئے بیٹھناوغیرہ