Book Name:Sila Rehmi
حضرت فقیہ ابُواللَّیث سمرقندی رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ فرماتے ہیں : صِلۂ رحمی کرنے کے 10 فائدے ہیں * اللہ پاک کی رِضا حاصل ہوتی ہے * لوگوں کی خوشی کا سبب ہے * فرشتوں کو مَسَرّت ہو تی ہے * مسلمانوں کی طرف سے اس شخص کی تعریف ہوتی ہے * شیطان کو اس سے رَنج پہنچتا ہے * عُمربڑھتی ہے * رِزق میں برکت ہو تی ہے * فوت ہوجانے والے آباءو اَجْداد ( یعنی مسلمان باپ دادا) خُوش ہوتے ہیں * آپس میں مَحَبَّت بڑھتی ہے * وفات کے بعداس کے ثواب میں اِضافہ ہو جا تا ہے ، کیونکہ لوگ اس کے حق میں دُعائے خیر کرتے ہیں۔ ( تَنبیہُ الغافِلین ص۳۷)
صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب ! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو ! واقِعی صِلۂ رحمی یعنی اپنے رشتہ داروں سے اچھا سُلُوک کرنے میں عزّت و شَرافت ، نَجاتِ آخرت ، خُوشنودیِ رَبُّ العزّت ، ترقّیِ رِزْق اور عُمرمیں برکت کے ساتھ ساتھ بہت سی برکتیں ہیں ۔جبکہ رشتہ توڑنے میںاللہ پاک کی ناراضی اورآخرت کی بربادی کے ساتھ ساتھ دُنْیوی نُقصانات بھی بہت زِیادہ ہیں ۔عُموماًرِشْتہ داری ختم ہونے کاسبب حُسنِ ظن کی کمی اور بدگمانی کی کثرت بھی ہے۔ افسوس ! ہمارے مُعاشَرےمیں شکوک وشُبہات کی بُنیاد پرایک دوسرے کے بارے میں بدگمانی کرناعام ہے ، مثلاً ہم نے اپنےکسی عزیزکو کسی تقریب میں شرکت کی دعوت دی ، لیکن وہ کسی تقریب میں شرکت نہیں کر پائے ، تو اب اس کاٹھیک ٹھاک نوٹِس لیا جاتا ، خُوب تنقیدیں اورغیبتیں کی جاتی ہیں اور یہ ذِہْن بنا لیا جاتا ہے کہ چونکہ اس نے ہماری تقریب کا ” بائیکاٹ “ کیا ہے ، اس لیے ہم بھی اس کی کسی تقریب میں شرکت نہیں کریں گے اوریُوں محض بدگُمانی کی بُنیاد پر دو ( 2) خاندانوں میں اَن بَن