Sila Rehmi

Book Name:Sila Rehmi

اسلامی کے دینی ماحول سے ہر دم وابَستہ رہئے ، اَلْحَمْدُ لِلّٰہ ! دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول میں ہماری ہر طرح کی دینی اور اخلاقی تربیت کی جاتی ہے اور اس تربیت میں بہت بڑا کردار شیخ طریقت امیر اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے عطا کردہ  ” 72 نیک اعمال “  کا بھی ہے ان نیک اعمال پر عمل کی برکت سے معاشرے کے بہت سے بگڑے ہوئے لوگ راہِ راست پہ آکر نہ صرف اپنی بلکہ دوسروں کی اصلاح کی کوشش میں مصروف ہیں۔ شیخ طریقت امیر اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے عطا کردہ  ” 72 نیک اعمال “  میں سے ایک نیک عمل نمبر 61 یہ ہے کہ کیا اس ہفتے کم ازکم کسی ایک مریض یا دکھیارے کے گھر یا اسپتال جاکر سنّت کے مطابق عیادت یا غمخواری یا عزیز کے انتقال پر تعزیت کی؟یہ ایک ایسا نیک عمل ہے کہ اس پر عمل کی برکت سے صلہ رحمی جیسی عظیم نیکی پر عمل کرنا ہمارے لئے آسان ہوجائے گا لہذا اپنے آپ کو  ” نیک اعمال “  کا پابند بنائیے اور نیکیوں پر استقامت پاتے جائیے۔

جو تم سے توڑے ، تم اس سے جوڑو !

مکتبۃُ المدینہ کی  کتاب’’بہشت کی کُنجیاں‘‘بہت ہی ایمان اَفروز کتاب ہے ، اِسی شاندار کتاب میں شَیخُ الحدیث ، حضرت علّامہ مَولاناعبدُ المصطفٰے اَعظمی رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ انہی حالات کی طرف اِشارہ کرتے ہوئے فرماتے ہیں : اِس زمانے میں ذرا ذرا  سی باتوں پر لوگ یہ کہہ دیا کرتے ہیں کہ ”  میں آج سے تیرا بھائی نہیں اورتُو میری بہن نہیں “  اِسی طرح بھائی بھائی سے یہ کہہ دیتا ہے کہ  ” میں آج سے تیرا بھائی نہیں اور تُو میرا بھائی نہیں “  یہ قَطعِ رِحم یعنی رشتوں کو کاٹنا ہے جو حرام اور جہنَّم میں لے جانے والا کام ہے ، لہٰذا ہر مُسَلمان  کو ہمیشہ اِس کا خیال رکھنا چاہیے کہ کسی رشتے دار سے تَعَلُّق نہ کاٹے بلکہ ہمیشہ اِس کوشش میں لگا رہے کہ رشتے داروں سے تَعَلُّق قائم رہے اور کبھی بھی رشتہ کٹنے نہ پائے۔بعض لوگ یہ کہا کرتے ہیں کہ جو رشتے دار ہم سے تَعَلُّق رکھے گا ، ہم بھی اُس سے تَعَلُّق رکھیں گے اور جو ہم سے کٹ جائے گا ، ہم بھی اُس سے کٹ جائیں گے ، یہ کہنا اور یہ طریقہ بھی اِسلام کے خِلاف ہے۔  ( مزید