Sila Rehmi

Book Name:Sila Rehmi

حضرت  ابُوہُرَیْرہ رَضِیَ اللہُ  عَنْہ ایک مرتبہ سرکارِمدینہ صَلَّی اللہُ  عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی احادیثِ مُبارَکہ بیان فرما رہے تھے ، اِس دَوران فرمایا : ہر قاطِع رِحم ( یعنی رشتے داری توڑنے والا) ہماری محفل سے اُٹھ جائے۔ ایک نوجوان اُٹھ کر اپنی پُھوپھی کے ہاں گیا جس سے اُس کا کئی سال پُرانا جھگڑا تھا ، جب دونوں ایک دوسرے سے راضی ہو گئے تو اُس نوجوان سے پُھوپھی نے کہا : تم جا کر اس کا سبب پُوچھو ، آخر ایسا کیوں ہوا؟ ( یعنی  ابُوہُرَیْرہ رَضِیَ اللہُ  عَنْہ کے اِعلان کی کیا حکمت ہے؟)نوجوان نے حاضر ہو کر جب پُوچھا توحضرت  ابُوہُرَیْرہ رَضِیَ اللہُ  عَنْہ  نے فرمایا کہ میں نے حُضُورِ انور صَلَّی اللہُ  عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ سے یہ سُنا ہے : ” جس قوم میں قاطِعِ رِحم ( یعنی رشتے داری توڑنے والا) ہو ، اُس قوم پر اللہ پاک کی رَحمت کا نُزول نہیں ہوتا۔‘ ‘

   ( اَلزَّواجِرُ عَنِ اقتِرافِ الکبائِر ، ۲ /  ۱۵۳)

صِلۂ رحمی کے فضائل

آئیے ترغیب کےلیے صِلۂ رحمی کی فضیلت کے مُتَعلِّق تین  ( 3) فرامینِ مُصْطَفٰے سُنتے ہیں۔

1.   جو چاہے کہ اس کے رِزْق میں وُسعت دی جائے اور اس کی موت میں دیر کی جائے تو وہ صلۂ رحمی کرے۔

( بخاری ، کتاب الادب ، باب من بسط لہ فی الرزق۔۔ ، حدیث : ۵۹۸۵ ، ۴ /  ۹۷)

2.   رشتے جوڑنا گھر والوں میں مَحَبَّت ہے ، مال میں برکت ہے ، عُمر میں درازی ہے۔

 ( ترمذی ، کتاب البرو الصلۃ ، باب ماجاء فی تعلیم النسب ، حدیث : ۱۹۸۶ ، ۳ /  ۳۹۴)

3.   بیشک اللہ پاک ایک قوم کی وجہ سے دُنیا کوآباد رکھتا ہے اوران کی وجہ سے مال میں اِضافہ کرتا ہے اور جب سے انہیں پیدا فرمایا ہے ، ان کی طرف ناپسندیدہ نظر سے نہیں دیکھا ۔ عرض کیا گیا : یَارَسُوْلَ اللہ صَلَّی اللہُ  عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ  ! وہ کیسے؟فرمایا :  ” ان کے اپنے رشتہ داروں کے ساتھ تعلُّق جوڑنے کی وجہ سے۔ “      ( معجم کبیر ، رقم ۱۲۵۵۶ ، ج۱۲ ، ص۶۷)

صِلَہ رِحمی کرنے کے 10 فائدے :