Book Name:Chehra e Mustafa Dekhtay Rahey Gay

داخِلہ نصیب ہو بھی گیا ، پھر بھی آپ سے دُور رہوں گا ، دِیدار نہ ہو پائے گا تو کیا کروں گا ؟  

سرورِ عالَم ، نورِ مُجَسَّم  صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  عاشِقِ زار کی دَرْد بھری آرزو ابھی سُن ہی رہے تھے کہ حضرت جبرائیل امین عَلَیْہِ السَّلَام  حاضِر ہوئے اور پارہ : 5 ، سورۂ نِسَاء کی یہ آیت نازِل ہوئی ، ( [1] )  اللہ پاک فرماتا ہے :

وَ مَنْ یُّطِعِ اللّٰهَ وَ الرَّسُوْلَ فَاُولٰٓىٕكَ مَعَ الَّذِیْنَ اَنْعَمَ اللّٰهُ عَلَیْهِمْ مِّنَ النَّبِیّٖنَ وَ الصِّدِّیْقِیْنَ وَ الشُّهَدَآءِ وَ الصّٰلِحِیْنَۚ-وَ حَسُنَ اُولٰٓىٕكَ رَفِیْقًاؕ(۶۹)   ( پارہ : 5 ، سورۂ نساء : 69 )

 ترجَمہ کنز الایمان : اور جو اللہ اور اس کے رسول کا حکم مانے تو اُسے ان کا ساتھ ملے گا جن پر اللہ نے فضل کیا یعنی انبیا اور صدیق  اور شہید اور نیک لوگ  اور یہ کیا ہی اچھے ساتھی ہیں۔

ہر وقت جہاں سے کہ انہیں دیکھ سکوں میں    جنت میں مجھے ایسی جگہ پیارے خدا دے

سکرات میں گر رُوئے مُحَمَّد پہ نظر ہو      ہر موت کا جھٹکا بھی مجھے پھر تو مزا دے

جب حشر میں آقا نظر آئیں مجھے اے کاش ! بے ساختہ قدموں میں مرا شوق گرا دے ( [2] )

شربتِ دِید نے اور آگ لگا دی دِل میں

پیارے اسلامی بھائیو ! حُسْنِ مصطفےٰ نرالا حُسْن ہے ، دُنیا کی حَسِین سے حَسِین شَے ہو ، آدمی اسے دیکھتارہے ، ایک بار دیکھے گا ، دو بار دیکھے گا ، ہزار بار دیکھے گا ، آخر ایک وقت آئے گا  کہ دِل اس کودیکھنے سے بھر جائے گا مگر رسولِ اَنْور ، شاہِ بحرو بَر صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  کارُخِ پُر نُور ایسا حَسِیْن ہے کہ اسے دیکھنے سے دِل بھرتا ہی نہیں ہے ،  جو ایک بار دیکھ لے ، اسے


 

 



[1]...شعب الایمان ، جلد : 2 ، صفحہ : 131 ، حدیث : 1380 ملتقطاً۔

[2]...وسائلِ بخشش ، صفحہ : 120ملتقطاً۔