Book Name:Chehra e Mustafa Dekhtay Rahey Gay

میں ) ، مدرسۃ المدینہ ، رمضان المبارک میں اجتماعی اعتکاف ، 3 دن ، 12 دن اور ایک ماہ کے مدنی قافلوں میں سفر کا سلسلہ ہوتا ہے * نابینا بچوں کو حافظِ قرآن بنانے اور ناظرہ پڑھانے کےلئے مدارس المدینہ برائے نابینا ( رہائشی )  کراچی ، حیدر آباد ، ملتان ، کالا باغ اور کشمیر میں قائم ہو چکےہیں ، مزید بڑے شہروں میں یہ مدارس قائم کئےجائیں گے * اسپیشل پرسنز کو عالِم ِدین بنانے کے لئے ملک و بیرونِ ملک میں جامعۃ المدینہ برائے نابینا  ( بوائز  ) قائم کئےجائیں گے۔ الحمد للہ ! فیصل آباد پاکستان میں جامعۃ المدینہ برائے نابینا  ( بوائز  ) زیرِ تعمیر ہے * گونگے اوربہرے عاشقانِ رسول کو فرض علوم سکھانے کے لئے تصویری کتابیں بھی شائع کی جا رہی ہیں جس میں آئیے وضو کریں اور باتصویر نماز کی دو قسطیں آ چکی ہیں ، مزید کتابوں پر کام جاری ہے۔

اسپیشل پرسنزموبائل اپیلی کیشن

دعوتِ اسلامی کے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ نے اسپیشل پرسنز موبائل ایپ بنائی ہےجس میں نابینا افراد کے لئے آڈیو لائبریری کا آپشن * گونگے بہروں کے لئے حج و عمرہ * نماز * وضو  * اور غسل کا طریقہ اشاروں کی زبان میں * عمومی ( نارمل )  اسلامی بھائیوں کے لئے اشاروں کی زبان کا کورس اور Animated Sign Language Course  ( اَیْنِی مَیٹِڈ سائِن لینگوئج )   کورس کاآپشن موجودہے۔

اللہ پاک ہم سب کو محبتیں بانٹنے ، اسپیشل پرسنز  ( مثلاً نابینا اور مَعْذُور افراد )  کی خیر خواہی کرنے کی توفیق نصیب فرمائے۔   آمین بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  ۔

ہو مرا کام غریبوں کی حمایت کرنا             دَرْد مندَوں سے ، ضعیفوں سے محبّت کرنا