Book Name:Chehra e Mustafa Dekhtay Rahey Gay

عمر میں بینائی جاتی رہی تھی۔  شَوَاہِدُ النُّبُوَّہ میں ہے : حضرت عبد اللہ ابنِ عباس  رَضِیَ اللہ عنہما  ایک لڑکے کو اپنے ساتھ رکھتے تھے ،  جو نمازوں کے اَوْقات میں آپ کو مسجد میں لایا کرتا تھا۔  ایک دن لڑکا نہ آیا ، حضرت عبد اللہ ابنِ عباس  رَضِیَ اللہ عنہما   نے نمازِ باجماعت کے شوق میں اللہ پاک کی بارگاہ میں دُعا کی : اے میرے مالک ومولا ! یہ نابینا ہونا مجھے روزِ قیامت  کہیں رُسوا نہ کر دے ، یااللہ ! مجھے  رُسوائی سے بچا لے ، دُعا فوراً قبول ہوئی اور آپ کی آنکھیں روشن ہو گئیں۔ آپ رَضِیَ اللہ عنہ   خوشی خوشی مسجد کی طرف روانہ ہو گئے اور حسبِ معمول نماز باجماعت ہی ادا فرمائی۔  ( [1] )  

ہر عبادت سے برتر عبادت نماز           ساری دولت سے بڑھ کر ہے دولت نماز

پیارے آقا کی آنکھوں کی ٹھنڈ ک ہے یہ  قلبِ شاہِ مدینہ کی راحت نماز

بھائیو ! گر خدا کی رِضا چاہئے                آپ پڑھتے رہیں باجماعت نماز

دعوت اسلامی اور اسپیشل پرسنز کے لئے دینی معاونت

الحمد للہ ! دعوت اسلامی کے ساتھ ہزاروں اسپیشل پرسنز منسلک ہیں جن میں گونگے بہرے ، نابینا اور معذور عاشقانِ رسول شامل ہیں * اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دنیا بھر میں ان افراد میں نیکی کی دعوت عام کرنے اور ان کو عِلْمِ دین سکھانے میں مصروفِ عمل ہے * اسپیشل پرسنز کو عِلْمِ دین سکھانے اور ان کی اخلاقی تربیت کے لئے درس ، ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات اور وقتاً فوقتاً سنّتوں بھرے اجتماعات کا سلسلہ ہوتا ہے * نماز اور قرآن کے احکام سکھانے کے لئےفیضان نماز کورس ( ڈیف کے لئے اشاروں کی زبان


 

 



[1]...شواہد النبوۃ ، صفحہ : 380 خلاصۃً۔