Book Name:Chehra e Mustafa Dekhtay Rahey Gay

دعوت۔  اس بیان میں  یہ مسئلہ بیان ہوا تھا؛ لوہے کی انگوٹھی پر چاندی کا پانی چڑھا دیا کہ لوہا بالکل نہ دکھائی دیتا ہو ، اس انگوٹھی کے پہننے کی  (مرد و عورت کسی کو )  ممانعت نہیں۔  

یہ مسئلہ اَصْل میں یُوں ہے : لوہے کی انگوٹھی پر چاندی کا خول چڑھا دیا۔  یعنی چاندی کے پانی کی جگہ چاندی کا خول ہے۔  مطلب یہ کہ لوہے کی انگوٹھی پر اگر  ( چاندی کا پانی نہیں بلکہ )  چاندی کا خول چڑھا دیا جائے کہ لوہا بالکل نہ دِکھائی دیتا ہو ، اس انگوٹھی کو پہننے کی  ( مرد و عورت دونوں کو )  اجازت ہے۔  البتہ مرد کے لئے وَزْن کی قید اب بھی رہے گی کہ وہ ساڑھے چار ماشے سے کم وزن کی ہی انگوٹھی پہن سکتا ہے۔   

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب !                                                                   صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد

دعوتِ اسلامی کے ہفتہ واراجتماع میں پڑھے جانے والے

6 دُرودِ پاک اور 2 دُعائیں

 ( 1 ) شبِ جُمعہ کادُرُود

اَللّٰہُمَّ صَلِّ وَسَلِّمْ وَبَارِکْ عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدِ نِالنَّبِیِّ الْاُمِّیِّ

الْحَبِیْبِ الْعَالِی الْقَدْرِالْعَظِیْمِ الْجَاہِ وَعَلٰی اٰلِہٖ وَصَحْبِہٖ وَسَلِّمْ

بُزرگوں نے فرمایا کہ جو شَخْص  ہر شبِ جُمعہ  ( جُمعہ اور جُمعرات کی دَرمِیانی رات )   یہ دُرُود شریف پابندی سے کم از کم ایک مرتبہ پڑھے ، مَوْت کے وَقْت سرکارِ مدینہ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی زِیارت کرے گا اورقَبْر میں داخل ہوتے وَقْت بھی ، یہاں تک کہ وہ دیکھے گا کہ سرکارِ مدینہ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم اُسے قَبْر میں اپنے رَحْمت بھرے ہاتھوں سے اُتار رہے ہیں۔( [1] )  


 

 



[1]...اَفْضَلُ الصَّلاۃ ، صفحہ : 151 ، خلاصۃً۔