Book Name:Chehra e Mustafa Dekhtay Rahey Gay

سُبْحٰنَ اللہ ! یہ ہے دیدارِ مصطفےٰ کی برکت... ! ! جس خوش بخت نے بھی زمانۂ رسالت پایا ، ایمان قبول کیا اور چاہے لمحہ بھر کے لئے ہی سہی دیدارِ مصطفےٰ کا جام پیا ، اُسے صِرْف ہدایت ہی نہیں ملی  بلکہ وہ قیامت تک کے لئے ہدایت کا معیار بھی بن گیا۔  

تیرے صدقے مجھے اِک بُوند بہت ہے تیری   جس دِن اَچّھوں کو مِلے جام چھلکتا تیرا

دیدارِ مصطفےٰ کی برکتیں آگے منتقل ہوتی ہیں

پیارے اسلامی بھائیو ! ہمارے آقا و مولا ، مکی مدنی مصطفےٰ صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  کے حُسْن مبارک کی ایک اور بہت نِرالی برکت ہے ، وہ یہ کہ دیدارِ مصطفےٰ صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  کی برکات لازِم نہیں بلکہ مُتَعَدِّی ہیں یعنی ایسا نہیں کہ جس نے جمالِ مصطفےٰ صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  کو دیکھا ، یہ برکتیں صِرْف اسی تک محدُود رہتی ہیں ، نہیں ! نہیں... ! دیدارِ مصطفےٰ صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  کی برکات آگے سے آگے منتقل ہوتی ہیں۔  

ایک تو وہ خوش نصیب صحابہ کرام علیہم الرِّضْوَان  ہیں ، جنہوں نے بلاواسطہ اپنی آنکھوں سے دیدارِ مصطفےٰ کا شَرْف حاصِل کیا ، طیبہ کے چاند صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  کے چہرۂ پُرنُور کی شُعَائیں ان پر پڑی ہیں ، ان کو تو برکت ملی ہی ملی ، یہ جنّتی بھی ہوئے ، ہدایت کا معیار بھی بنے ، قیامت تک کے اَوْلیاء بلکہ تمام مسلمانوں کے سردار بھی بنے ، اس کے ساتھ ساتھ دیدارِ مصطفےٰ صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  کی یہ بھی برکت ہے کہ جو ان صحابہ کرام علیہم الرِّضْوَان  کو دیکھ لے ، دیدارِ مصطفےٰ کی برکات اسے بھی نصیب ہوتی ہیں۔  

صحابئ رسول حضرت جابِر رَضِیَ اللہ عنہ  سے روایت ہے ، اللہ پاک کے آخری نبی ، رسولِ ہاشمی ، مکی مدنی ، مُحَمَّدِ عربی صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  نے فرمایا : لَا تَمَسُّ النَّارُ مُسْلِمًا رَاٰنِیْ اَوْ رَاٰی مَنْ