Book Name:Chehra e Mustafa Dekhtay Rahey Gay

رَاٰنِیْ  جس مسلمان نے مجھے دیکھا یا مجھے دیکھنے والے  ( یعنی صحابی )  کو دیکھا ، اسے جہنّم کی آگ نہ چُھوئے گی۔    ( [1] )

اس حدیثِ پاک کے تحت مفسِّرِ قرآن ، مُفتی احمد یارخان نعیمی رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ    مِرآۃُ المناجیح میں لکھتے ہیں : یعنی جس نے بحالتِ ایمان سرورِ عالَم ، نورِ مُجَسَّم  صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  کو دیکھا اور ایمان پر ہی اس کا خاتمہ ہوا ، وہ دوزخ سے محفوظ رہے گا ، یونہی جن لوگوں کو اِخْلاص کے ساتھ صحابۂ کرام علیہم الرِّضْوَان کی صحبت  نصیب ہوئی ، ان کی خِدْمت کا موقع میسر آیا وہ بھی دوزخ سے محفوظ ہیں ، یعنی اللہ پاک انہیں نیک اعمال کرنے ، بُرے اعمال سے بچنے یا ان سے توبہ کرنے کی توفیق عطا فرمائے گا ، جس سے وہ دوزخ سے بچ جائیں گے۔   ( سُبْحٰنَ اللہ ! )  حُضُورِ انور صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  کو دیکھنے والی آنکھ کی زیارت بھی بہشتی ہونے کا ذریعہ ہے۔  ( [2] )  

تابعی کو دیکھنے والے کے لئے بھی خوشخبری ہے

حضرت عبد اللہ بن بُسر رَضِیَ اللہ عنہ  سے روایت ہے ، سرکارِ عالی وقار ، مکی مدنی تاجدار  صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نےفرمایا : طُوْبیٰ لِمَنْ رَاٰنِی وَ آمَنَ بِی وَلِمَنْ رَاٰی مَنْ رَاٰنِی وَلِمَنْ رَاٰی مَنْ رَاٰی مَنْ رَاٰنِی وَ آمَنَ بِیْ و َ حُسْنَ مَآب جس نے مجھے دیکھا اور ایمان لایا اس کے لئے بھی خوشخبری ہے ، جس نے مجھے دیکھنے والے ( یعنی صحابی )  کو دیکھا ، اس کے لئے بھی خوشخبری ہے اور جس نے مجھے دیکھنے والے کو دیکھنے والے  ( یعنی تابعی )  کو دیکھا اور ایمان لایا ، اس کے لئے بھی خوشخبری اور اچھا ٹھکانا ہے۔  ( [3] )    


 

 



[1]...ترمذی ، ابواب المناقب ، باب ما جاء فی فضل من رای النبی  و صحبہ ، صفحہ : 869 ، حدیث : 3862۔

[2]... مرآۃ المناجيح ، جلد : 8 ، صفحہ : 341 -342 بتغیرٍ و ملتقطاً۔

[3]... جامع صغیر ، صفحہ : 327 ، حدیث : 5304۔