Book Name:Chehra e Mustafa Dekhtay Rahey Gay

نابینا اَفْراد کا عالمی دِن

پیارے اسلامی بھائیو ! 15 اکتوبر کو نابینا افراد کا عالمی دِن منایا جاتا ہے۔  آئیے ! اس اعتبار سے نابینا افراد کے ساتھ حسن سلوک اور دعوتِ اسلامی کس کس انداز میں نابینا اَفْراد کی خیرخواہی میں مَصْرُوفِ عَمَل ہے ، اس تعلق سے کچھ مدنی پھول سنتے ہیں :

اسپیشل پرسنز ( یعنی وہ افراد جن کے جسم کے کچھ اعضا ناکارہ ہوں یا کسی عضو کی کمی ہو مثلاً گونگے ، بہرے ، نابینا یا کسی اور ذہنی یا جسمانی معذوری کے شکار افراد ) یہ بھی ہمارے اپنے معاشرے کا اہم حصہ ہوتے ہیں ، ان کی جسمانی کمزوری تو ہوتی ہے مگر وہ ذہنی طور پر انتہائی صحت مند اور کارآمد ہوتے ہیں۔

نابینا افراد کو لے کر چلنے کی فضیلت

اللہ پاک کے آخری نبی ، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا : جو کسی نابینا کو 40 قدم ہاتھ پکڑ کر چلائے، اُس کے چہرے کو جہنم کی آگ نہیں چُھوئے گی۔  ( [1] )  ایک حدیث شریف میں ہے : جس نے کسی نابینا کو ایک مِیل تک چلایا تو اسے مِیل کے ہر ذِراع  ( یعنی گز ) کے بدلے ایک غلام آزاد کرنے کا ثواب ملے گا۔  جب تم نابینا کو چلاؤ تو اس کا اُلٹا ہاتھ اپنے سیدھے ہاتھ سے تھام لو کہ یہ بھی صدقہ ہے۔  ( [2] )

نابیناصحابی کی نماز سے محبت

عظیم صحابئ رسول ، سُلْطَانُ المفسرین ، حضرت عبد اللہ بن عبّاس  رَضِیَ اللہ عنہما کی آخری


 

 



[1]...تاریخ مدینہ ، جلد : 48 ، صفحہ : 3۔

[2]...مسند فردوس ، جلد : 5 ، صفحہ : 350 ، حدیث : 8397۔