Book Name:Chehra e Mustafa Dekhtay Rahey Gay

بار بار دیکھنے کی خواہش ہوتی ہے اور جو بار بار دیکھے ، اس کی بھی پیاس نہیں بجھتی۔  صحابۂ کرام علیہم الرِّضْوَان  صبح و شام لذّتِ دیدار کی سَعَادت پاتے تھے ، پھر بھی یہی چاہتے تھے کہ بَس رُخِ اَنْور کو دیکھتے ہی رہیں ، یہ جلوہ کبھی آنکھوں سے اَوجھل نہ ہو۔  

شربتِ دید نے اور آگ لگا دی دِل میں    تپشِ دِل کو بڑھایا ہے ، بجھانے نہ دیا ( [1] )

حضرت ثُمامہ  بن اُثال یمامی جو اہلِ یمامہ کے سردار تھے ایمان لاکر کہنے لگے : اللہ پاک کی قسم ! میرے نزدیک رُوئے زمین پر کوئی چہرہ آپ صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  کے چہرے سے زیادہ مَبغُوض نہ تھا۔  آج وہی چہرہ مجھے سب چہروں سے زیادہ مَحبُوب ہے۔ اللہ پاک کی قسم ! میرے نزدیک کوئی دِین آپ صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  کے دِین سے زیادہ بُرانہ تھااب وہی دِین میرے نزدیک سب دِینوں سے زیادہ مَحبُوب ہے۔ اللہ پاک  کی قسم ! میرے نزدیک کوئی شہر آپ صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  کے شہر سے زیادہ مَبغُوض نہ تھا۔  اللہ پاک کی قسم ! اب وہی شہر میرے نزدیک سب شہروں سے زیادہ مَحبُوب ہے۔  ( [2] )

دِکھا دِیجئے شہا پُر نور چہرہ                    صفت میں جس کی وَالشَّمْس  اور ضُحٰی ہے

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب !                                                صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

 * مسلمانوں کے پہلے خلیفہ ، حضرت ابوبکر صِدِّیق رَضِیَ اللہ عنہ  جو یارِ غار بھی ہیں ، یارِ مزار بھی ہیں ، آپ فرماتے ہیں : چہرۂ مصطفےٰ صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  کو دیکھتے رہنا مجھے بہت محبوب ہے ( [3] ) * حضرت ابوہریرہ رَضِیَ اللہ عنہ  اَصْحَابِ صُفَّہ میں سے ہیں ، عموماً بارگاہِ مصطفےٰ میں حاضِر رہتے تھے ، دیدار کے جام بھی پیا کرتے اور  عِلْمِ دین بھی سیکھا کرتے تھے ، ایک روز آپ


 

 



[1]...  سامانِ بخشش ، صفحہ : 71 ۔

[2]... بخاری ، کتاب المغازی ، باب وفد بنی  حنیفۃ ، صفحہ : 1086 ، حدیث : 4372۔

[3]... الریاض النضرۃ ، جزء : 1 ، صفحہ : 52 ۔