Book Name:Data Hazoor Aur Adab Ki Taleem

اس مقام پر داتا حُضُور رحمۃُ اللہ علیہ  نے مختلف آدابِ زِندگی بیان فرمائے ہیں ، آئیے !  ان میں سے چند ایک سنتے ہیں :

اچھی صحبت بہت ضروری ہے

لوگوں کے ساتھ میل جول اور تعلق رکھنے کے متعلق سب سے اَہَم یہ ہے کہ آدمی ہمیشہ نیک صحبت اختیار کرے ، بُری صحبت سے ہر دَم بچتا رہے۔ داتا حُضُور رحمۃُ اللہ علیہ  فرماتے ہیں :  نفس کی عادَت ہے کہ اپنے ساتھیوں سے راحت پاتا ہے ، جس قسم کے لوگوں کی صحبت میں بیٹھتا ہے ، انہیں کی عادات اختیار کر لیتا ہے ، اسی لئے مشائِخِ   ( یعنی اَوْلیائے کرام ) سب سے پہلے دوستی کے حقوق پر تَوَجُّہ دیتے اور مریدوں کو اسی کی ترغیب دلاتے ہیں ، یہاں تک کہ مشائخ کے ہاں دوستی کے آداب سیکھنا اور ان پر عَمَل کرنا فرض کا درجہ رکھتا ہے۔ ( [1] )   

حدیثِ پاک میں ہے : الرَّجُلُ عَلَى دِينِ خَلِيْلِهِ ، فَلْيَنْظُرْ اَحَدُكُمْ مَنْ يُخَالِلُ آدمی اپنے دوست کے دین پر ہوتا ہے ، لہٰذا تم میں سے ہر ایک کو چاہئے کہ وہ دیکھے کس سے دوستی کررہا ہے۔ ( [2] )

اپنے لئے دُعا کیوں نہیں مانگتے... ؟  ؟

کَشْفُ الْمَحْجُوب میں حضور داتا گنج بخش رحمۃ اللہ عَلَیْہ   لکھتے ہیں : ایک شخص دورانِ طواف صِرْف یہی دُعا کر رہا تھا : اَللّٰہُمَّ اَصْلِحْ اِخْوَانِی اے اللہ پاک !  میرے دوستوں کو نیک بنا دے۔ کسی نے پوچھا : اس مقام پر تم اپنے لئے دُعا کیوں نہیں مانگتے ؟  صِرْف دوستوں کے لئے ہی


 

 



[1]...کشف المحجوب ، مترجم ، صفحہ : 499بتغیر۔

[2]...ترمذی ، کتاب الزہد ، صفحہ : 566 ، حدیث : 2378۔