Book Name:Data Hazoor Aur Adab Ki Taleem

صحابئ رسول ، سُلْطَانُ الْمُفَسِّرین ، حضرت عبد اللہ بن عبّاس  رَضِیَ اللہ عنہما  اس آیتِ کریمہ کی تفسیر میں فرماتے ہیں : اَیْ فَقِّہُوْہُمْ وَ اَدِّبُوْہُمْ یعنی اے ایمان والو !  تم پر لازِم ہے کہ خُود کو بھی اور اپنے اَہْلِ خانہ ( Family ) کو بھی جہنّم کی آگ سے بچاؤ !  اور یہ ہو گا کیسے ؟  تم کس طرح خُود کو اور اَہْلِ خانہ کو اس آگ سے بچا سکتے ہو ؟  اس کا طریقہ یہ ہے کہ خُود بھی دِین کی سمجھ حاصِل کرو اور اپنے اَہْلِ خانہ کو بھی دِین سکھاؤ !  خُود بھی اَدَب ( Manner ) سیکھو اور اپنے اَہْلِ خانہ کو بھی آداب سکھاؤ... ! ! ( [1] )

مسلمانوں کی پیاری اَمَّی جان ، حضرت عائشہ صدیقہ طیبہ طاہرہ  رَضِیَ اللہ عنہا سے روایت ہے ، اللہ پاک کے آخری نبی ، مکی مدنی ، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہ عَلَیْہ وَآلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا : بچّے کا اپنے باپ پر حق ہے کہ وہ اس کا اچھا نام رکھے اور اچھے آداب سکھائے۔ ( [2] )  

جو ہے باادب وہ بڑا بانصیب اور           جو ہے بےادب وہ نہایت بُرا ہے ( [3] )

ادب پہلا قرینہ ہے

پیارے اسلامی بھائیو !   اَدب اَصْل بندگی ہے ، حضرت موسیٰ علیہ السّلام  جب کوہِ طُور پر حاضِر ہوئے تو اللہ پاک نے آپ سے پہلا کلام یہ فرمایا :

اِنِّیْۤ اَنَا رَبُّكَ فَاخْلَعْ نَعْلَیْكَۚ-اِنَّكَ بِالْوَادِ الْمُقَدَّسِ طُوًىؕ    (۱۲)   ( پارہ : 16 ، سورۂ طٰہٰ : 12 )

ترجَمہ کنزُ الایمان : بےشک میں تیرا رب ہوں تو تُو اپنے جوتے اتار ڈال بےشک تو پاک جنگل طویٰ میں ہے ۔


 

 



[1]...تفسیر قشیری ،  پارہ : 28 ، سورۂ تحریم ، تحت الآیۃ : 6 ، جلد : 3 ، صفحہ : 334۔

[2]...شُعب الایمان ، باب فی  حقوق الاولاد ، جلد : 6 ، صفحہ : 402 ، حدیث : 8667ملتقطاً۔

[3]...وسائل بخشش ، صفحہ : 454۔