Book Name:Data Hazoor Aur Adab Ki Taleem

کی نسبت سے لاہور کو مرکزُ الْاَولیا اور داتا نگر بھی کہا جاتا ہے۔ ( [1] )

کیا غرض دَر دَر پھروں میں بھیک لینے کے لئے ہے سلامت آستانہ آپ کا داتا پیا

جھولیاں بھر بھر کے لے جاتے ہیں منگتے رات دِن     ہو     مِری     اُمِّید     کا     گلشن     ہَرا     داتا     پیا ( [2] )

کَشْفُ الْمَحْجُوب کا تعارف

پیارے اسلامی بھائیو !  حضور داتا گنج بخش علی ہجویری رحمۃ اللہ عَلَیْہ  بہت ماہِر عالِمِ دِین تھے ، آپ نے کئی کتابیں بھی لکھی ہیں مگر افسوس !  اب آپ کی کتابیں ملتی نہیں ہیں ، آپ کی ایک زبردست کتاب کَشْفُ الْمَحْجُوب اب بھی مِل جاتی ہے ، کَشْفُ الْمَحْجُوب اَصْل فارسی میں ہے ، اُردو ترجمہ بھی بازار سے مِل جاتا ہے * کَشْفُ الْمَحْجُوْب ایسی زبردست کتاب ہے کہ بڑے بڑے صُوفیائے کرام اس کتاب کو باقاعدہ پڑھتے بھی تھے اور اپنے شاگردوں کو پڑھایا بھی کرتے تھے * کَشْف کا معنی ہے : کھولنا اور مَحْجُوْب کا مطلب ہے : پَرْدَے میں رکھی ہوئی چیز۔ گُنَاہوں کی وجہ سے دِل پر جو میل چڑھتی ہے ، صُوفیائے کرام اسے حِجَاب کہتے ہیں ، یُوں کَشْفُ الْمَحْجُوب کا مطلب بنے گا : دِل کے پردے کھولنے والی کِتَاب * خواجہ نظامُ الدِّیْن اَوْلیا  رحمۃ اللہ عَلَیْہ فرمایا کرتے تھے : جسے پِیرِ کامِل نہ ملتا ہو ، وہ کَشْفُ الْمَحْجُوب پڑھ لے ، پیرِ کامِل مِل جائے گا۔ ( [3] )

کَشْفِ مَحْجُوب ہے فیضِ داتا حُضُور                                         کَشْفِ مَحْجُوب میں زِندگی کا سرور

اس کی عظمت میں بولے یہ خواجہ نِظام    ہے یہ رہبر سراپا ، کرامت کا نُور


 

 



[1]...تفصیل کے لئے دیکھئے : مکتبۃ المدینہ کا رسالہ ”فیضانِ داتا علی ہجویری رحمۃ اللہ عَلَیْہ “۔

[2]...وسائِلِ بخشش ، صفحہ : 534۔

[3]...فیضانِ داتا علی ہجویری ، صفحہ : 58۔