Book Name:Data Hazoor Aur Adab Ki Taleem

سے آواز آئی : کیا بادشاہوں کے سامنے ایسے ہی بیٹھتے ہیں ؟   بَس یہ سننا تھا کہ حضرت سِرِّی سقطی رحمۃ اللہ عَلَیْہ  نے فوراً پاؤں سمیٹ لئے۔ شیخ جنید بغدادی رحمۃ اللہ عَلَیْہ  فرماتے ہیں : اس کے بعد حضرت سِرِّی سقطی رحمۃ اللہ عَلَیْہ  60 سال زِندہ رہے ، آپ نے دِن میں یا رات میں کبھی کسی وقت پاؤں نہ پھیلائے۔ ( [1] )  

سُبْحٰنَ اللہ ! اے عاشقانِ رسول !  یہ اللہ پاک کے نیک بندے ہیں ، دیکھئے !  یہ اللہ پاک کا کیسا کمال اَدَب ملحوظ رکھتے ہیں اور ایک ہم ہیں ، اللہ پاک دیکھ رہا ہے ، یہ جانتے ہوئے بھی گُنَاہوں سے باز نہیں آتے ، ہمیں گُنَاہ کرتے لوگ نہ دیکھ لیں ، اس بات کا تو ہم خیال کرتے ہیں مگر اللہ پاک دیکھ رہا ہے ، اس بات کا لحاظ نہیں کرتے۔ کاش !  ہم بندہ ہونے کے آداب سیکھ جائیں ، ہم بہت کچھ ہیں ، تاجر بھی ، افسر بھی ، ڈاکٹر بھی ، انجینئر بھی ، بہت کچھ ہیں کاش !  ہم صحیح معنوں میں اللہ پاک کے بندے بھی بَن جائیں۔

گناہوں سے مجھ کو بچا یاالٰہی !                مجھے نیک بندہ بنا یاالٰہی !

خطاؤں کو میری مٹا یاالٰہی !                 مجھے نیک خَصلت بنا یاالٰہی !

 ( 2 ) : اپنے آپ کا بھی ادب کیجئے !

پیارے اسلامی بھائیو !  اَدَب کی دوسری قسم ہے : اَدَبُ النَّفْسیعنی اپنے آپ کا اَدَب کرنا۔

یہ کیسی نرالی بات ہے ، آج تک یہی سنتے آئے ہیں کہ ہمیں دوسروں کا اَدَب کرنا چاہئے لیکن داتا حُضُور رحمۃ اللہ عَلَیْہ  فرما رہے ہیں : دوسروں کا اَدَب تو کرنا ہی کرنا ہے ، اس کے ساتھ ساتھ اپنے آپ کا بھی ادب کرنا چاہئے۔ کیوں نہ ہو کہ ہمارا یہ جسم ، ہماری جان ، ہمارا


 

 



[1]...عوارف المعارف ، صفحہ : 456۔