Book Name:Data Hazoor Aur Adab Ki Taleem

اللہ پاک ہمیں بھی  ادب  کی توفیق نصیب فرمائے۔اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب !                                                                   صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد

داتا گنج بخش علی ہجویری رحمۃ اللہ عَلَیْہ  کا مختصر تعارف

 * داتا حُضُور رحمۃ اللہ عَلَیْہ  کم و بیش 400ہجری کو دُنیا میں تشریف لائے * آپ کا نامِ پاک : عَلِی اور والِد صاحب کا نام : عثمان ہے * داتا حُضُور رحمۃ اللہ عَلَیْہافغانستان کے علاقے غزنی کے رہنے والے ہیں۔ غزنی کا ایک محلہ ہے : ہجویر۔داتا حُضُور رحمۃ اللہ عَلَیْہاس محلے میں رہتے تھے ، اسی نسبت سے ہجویری کہلائے * آپ نَجِیْبُ الطَّرَفَیْن یعنی حسنی ، حسینی سید ہیں * ابتدا ہی سے بڑے نیک پارسا ، عِبَادت کرنے والے اور عِلْمِ دِین کا بہت شوق ( Interest ) رکھنے والے تھے * داتا حضور رحمۃ اللہ عَلَیْہ نے عِلْمِ دین سیکھنے کے لئے عراق ، شام ، لبنان ، آذر بائیجان ، خُراسان اور تُرْکِستان وغیرہ کئی ممالک کا سَفَر فرمایا ، اُس وقت کے بڑے بڑے عُلَما اور صُوفیائے کرام سے عِلْمِ دِیْن سیکھا * تقریباً 34 سال کی عمر مبارک میں اپنے پِیر صاحب شیخ ابو الحسن خُتَّلی رحمۃ اللہ عَلَیْہ کے حکم سے لاہور تشریف لائے * یہاں نیکی کی دعوت کو عام کیا ، دِینِ اسلام کا پیغام پھیلایا ، لوگوں کو قرآن و سُنَّت کی تعلیم دی ، اپنے اَخْلاق سے ، کردار سے ، کبھی بیانات فرما کر ، کبھی کرامات دکھا کر بےشُمار کافِروں کو مسلمان کیا ، جو پہلے سے مسلمان تھے ، انہیں سُنَّتوں کا پیکر بنایا ، کئی عالِم بنائے ، کئی لوگوں کو اپنی تربیت میں رکھ کر وِلایَت کے بلند مقامات تک پہنچایا * کم و بیش 30 سال کے عرصے میں آپ نے بَرِّ صغیر میں ایک انقلاب برپا کر دیا * پختہ قول کے مطابق آپ نے  465 سن ہجری کو اس دُنیا سے پردہ فرمایا * آپ کا مزار مبارک لاہور میں ہے * آپ ہی