Book Name:Data Hazoor Aur Adab Ki Taleem

رہے سدا نَرم ہی طبیعت                   نبیِّ   رَحمت   شفیعِ   اُمّت ( [1] )

کھانے پینے کے آداب

داتا حُضور رحمۃ اللہ عَلَیْہ   فرماتے ہیں : انسان کو غِذَا کے بغیر گزارہ نہیں ، البتہ غِذا کے استعمال میں شرطِ اَدَب یہ ہے کہ کھانے پینے میں مبالغہ نہ کرے ( یعنی بہت ڈَٹ کر نہ کھائے ) کہ جو صرف پیٹ بھرنے ہی کی فِکْر میں رہتا ہے ، اس کی قدر و قیمت ( Value ) وہی ہے جو پیٹ سے نکلتا ہے۔ ( [2] )  حضرتِ بایزید بسطامی  رحمۃ اللہ عَلَیْہ سے کسی نے پوچھا : آپ بھوکا رہنے کی اتنی زیادہ تاکید کیوں کرتے ہیں ؟ فرمایا : اس لئے کہ اگر فرعون بھوکا رہتا تو ہرگز خُدائی کا دعویٰ نہ کرتا ، اگر قارون بھوکا رہتا تو سرکشی نہ کرتا۔ ( [3] )

 * کھانے کے آداب میں سے یہ بھی ہے کہ اکیلا نہ کھائے ، جو کھائے دوسروں کو بھی کھانے میں شریک کرے * دسترخوان پر خاموش نہ بیٹھے ( بلکہ موقع کی مناسبت سے اچھی اچھی باتیں کرتا رہے ) * بِسْمِ اللہ پڑھ کر کھانا شروع کرے * کھانا ، پانی یا برتن وغیرہ رکھنے اُٹھانے میں تہذیب کا خیال رکھے ، ایسا انداز نہ اپنائے کہ لوگ ناپسند کریں * پہلا لقمہ نمکین غذا کا لے * دسترخوان پر بیٹھے ہوؤں پر ایثار کرے  * سیدھے ہاتھ سے کھائے * دوسروں کے لقمے نہ تاڑے * لقمے چھوٹے لے اور خوب چبائے * کھانےمیں جلدی نہ کرے کہ اس سے بدہضمی پیدا ہوتی ہے اور یہ سُنّت کے بھی خِلاف ہے * کھانے سے فارغ ہو کر اللہ پاک کا شکر بجا لائے۔ ( [4] )  


 

 



[1]... وسائل بخشش ، صفحہ : 208۔

[2]...کشف المحجوب ، مترجم ، صفحہ : 512بتغیر۔

[3]...کشف المحجوب ، مترجم ، صفحہ : 513بتغیر۔

[4]...کشف المحجوب ، مترجم ، صفحہ : 514بتغیر۔