Book Name:Data Hazoor Aur Adab Ki Taleem

بھی بخوبی جانتا ہے ، اللہ پاک کائنات کے ذرے ، ذرے کو دیکھ رہا  ہے ، پھر یہ کیسی بےادبی ہو گی کہ اللہ پاک دیکھ رہا ہے اور بندہ گُنَاہ میں مُلَوّث ہے... ؟ ؟ اس لئے بندے کو چاہئے کہ اللہ پاک کے سامنے ہر گز گُنَاہ نہ کرے اور ایسی کوئی جگہ نہیں جہاں اللہ پاک نہ دیکھتا ہو۔

جوں ہی گناہ کرنے لگوں ، تیرے خوف سے  فوراً اُٹھوں میں تھرتھرا یا ربِّ مصطَفےٰ

تیری  خَشیّت  اور ترے ڈر سے ، خوف سے    ہر دم ہو دِل یہ کانپتا یا ربِّ مصطفےٰ ( [1] )

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب !                                                                                                صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

ہمیشہ دوزانو بیٹھا کرتے

داتا حُضُور  رحمۃ اللہ عَلَیْہ فرماتے ہیں : اللہ پاک کے آداب میں سے یہ بھی ہے کہ اللہ پاک کے حُضُور ایسے رہے ، جیسے شاہَوں کے سامنے رہتے ہیں۔ حضرت حارِث مُحاسبی رحمۃ اللہ عَلَیْہ  کے متعلق آتا ہے ، آپ نے 40 سال ایسے گزارے کہ دِن میں یا رات میں کبھی ٹیک لگا کر کمر سیدھی نہ کی ، ہمیشہ دوزانو ( یعنی جیسے نماز میں اَلتَّحِیَّات میں  بیٹھتے ہیں ، ایسے ) بیٹھا کرتے تھے ، لوگوں سے فرمایا : میں رَبِّ کے حُضُور ایسے بیٹھتا ہوں ، جیسے غُلام بیٹھتے ہیں ، اس کے عِلاوہ کسی اور حالت پر بیٹھنے سے مجھے شرم آتی ہے۔ ( [2] )

کیا شاہَوں کے حُضُور یُوں بیٹھتے ہیں... ؟

حضرت سِرِّی سقطی رحمۃ اللہ عَلَیْہ  بلند رُتبہ ولئ کامِل ہوئے ہیں ، آپ ایک رات بیٹھے درودِ پاک پڑھ رہے تھے ، اسی دوران آپ نے پاؤں پھیلا لئے۔ جیسے ہی پاؤں پھیلائے ، غیب


 

 



[1]...وسائل بخشش ، صفحہ : 132۔

[2]...کشف المحجوب ، مترجم ، صفحہ : 493بتغیر۔