Book Name:Haqooq Ul Ibad Seerat Un Nabi Ki Roshni Me
اَلْحَمْدُلِلّٰہعاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی سنّتوں کی خدمت کے لئے کم و بیش 80 سے زائد شعبہ جات میں دینی کام کر رہی ہے۔ آسان انداز سے علمِ دین کی روشنی پھیلانے اور لوگوں کو اسلامی تعلیمات سے رُوشَناس کروانے کیلئے ایک شعبہ ” المدینہ لائبریری “ قائم کیا گیا ہے۔ جس میں مطالعہ کیلئے خُوشگوار ماحول ، آڈیو ، ویڈیو بیانات و مدنی مذاکرے سننے اور مدنی چینل دیکھنے کے لئے کمپیوٹر وغیرہ کی سہولت دی جاتی ہے۔ المدینہ لائبریری میں مُختلِف مَوضُوعات پر مُشتمِل شیخِ طریقت ، امیرِ اَہلسُنَّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ ، عُلَمائے اہلسنت کَثَّرَہُمُ اللہٗ تَعَالٰیاور اَلْمدِیْنَۃُ الْعِلْمِیَہ کی کُتُب و رَسائِل اور VCDs, CDs وغیرہ رکھنے کی مجلس کی طرف سے طے شدہ نظام کے مطابق رکھنے کی ترغیب دِلائی جاتی ہے۔ ہم بھی اِس سَہولت سے فائدہ اُٹھاتے ہوئے علمِ دین کی برکات سے مالا مال ہوسکتے ہیں۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب ! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے پیارے اسلامی بھائیو ! بندوں کے حُقوق کا معاملہ یقیناً بہت نازک ہے ، ہمیں اس بارے میں ہر وَقْت محتاط رہنا چاہیے۔اگر کبھی جانے انجانے میں کسی مسلمان کا حق ضائع ہوجائے تو فوراً توبہ کرتے ہوۓ صاحبِ حق سے معافی بھی مانگنی چاہیے۔کیونکہ بندوں کے حُقوق کا ادا کرنا ہر مسلمان پر فرض ہے اور بندوں کے حُقوقِ واجبہ ادا نہ کرنا گناہ ِکبیرہ ہے جو صرف توبہ کرنے سے معاف نہیں ہو سکتا۔ بلکہ ضروری ہے کہ توبہ کے ساتھ ساتھ یا تو حُقوق ادا کر دے یا حقوق والوں سے معاف کروالے ، چنانچہ
حقُ العبد معاف کروانے کا طریقہ