Book Name:Haqooq Ul Ibad Seerat Un Nabi Ki Roshni Me
بات چیت کرنے کے بقیہ اہم مدنی پھول
* جب تک دوسرا بات کر رہا ہو ، اطمینان سے سنئے ، بات کاٹنے سے بچئے نیزدورانِ گفتگو قہقہہ لگانے سے بچئے کہ قہقہہ لگانا سنت سے ثابت نہیں۔بات کرتے وقت ہمیشہ یاد رکھئے کہ زیادہ باتیں کرنے سے ہیبت جاتی رہتی ہے۔ * کسی سے جب بات چیت کی جائے تو اس کا کوئی صحیح مقصدبھی ہونا چاہیے اور ہمیشہ مخاطب کے ظرف اور اس کی نفسیات کے مطابق بات کی جائے۔ * بدزبانی اور بے حیائی کی با تو ں سے ہر وقت پرہیز کیجئے ، گالی گلوچ سے اجتناب کر تے رہئے اور یاد رکھئے کہ کسی مسلمان کو بِلا اجازتِ شَرعی گالی دینا حرام ِقَطعی ہے۔ ( [1] ) اور بے حیائی کی بات کرنے والے پر جنّت حرام ہے۔حُضُور تا جدارِ مدینہ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَنے فرمایا : اس شخص پر جنّت حرام ہے جو فُحش گوئی ( بے حیائی کی بات ) سے کام لیتا ہے۔ ( [2] )
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب ! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
* عیادت کرتے وقت کی دعا
دعوتِ اسلامی کےہفتہ وارسُنّتوں بھرےاجتماع کےمَدَنی حلقوں میں اس بارشیڈول کے مطابق ” عیادت کرتے وقت کی دعا “ یادکروائی جائےگی۔وہ دُعایہ ہے :
لَا بَاْسَ طَھُوْرٌ اِنْ شَاءَ اللہُ
( بخاری ، 2 / 505 ، حدیث : 3616 )