Haqooq Ul Ibad Seerat Un Nabi Ki Roshni Me

Book Name:Haqooq Ul Ibad Seerat Un Nabi Ki Roshni Me

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب !                                            صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

12 دینی کاموں میں سے ایک دینی کام ” نیک اعمال “ رسالہ 

پیارے پیارےاسلامی بھائیو ! بندوں کے حُقوق کی اَہَمِّیَّت کو سمجھنے کے لئے آئیے !  عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اِسلامی کے  دینی ماحول سے وابستہ ہوجائیے اور ذیلی حلقے کے12دینی کاموں کی دُوسروں کو ترغیب دِلانے کے ساتھ ساتھ خود بھی عملی طورپرشامل ہوجائیے۔ ذیلی حلقے کے12 دینی کاموں میں سے ایک  دینی کام ” نیک اعمال رسالہ “ پُر ( Fill )  کرنا بھی  ہے۔ شیخ طریقت ، امیر اہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے اس پُر فِتَن دور میں نیکیاں کرنے اور گناہوں سے بچنے کے طریقوں پر مُشْتَمِل شَریعَت و طَرِیْقَتکا جامِع مجموعہ 72 نیک اعمال بَصُورَت سوالات ( Questions )  عَطا فرمایا ہے۔ چُنَانْچِہ اپنی اِصْلَاح کے لیے خود بھی ان نیک اعمال پر عَمَل کیجئے اور انفرادی کوشِش کرکے دوسروں کو بھی نیک اعمال پر عمل کرنے کی ترغیب دلائیے۔نیک اعمال کے مُطابِق زِنْدَگی گزارنا چونکہ دُنیا و آخِرَت کے بے شُمار فوائد پر مُشْتَمِل ہے ، لِہٰذا شیطان اس بات کی بھرپور کوشِش کرے گا کہ آپ کو اِسْتِقَامَت نہ ملے ، مگر آپ ہِمَّت نہ ہاریں اور مہربانی فرما کر دوسرے اِسْلَامی بھائیوں کو بھی نیک اعمال کے مُطابِق عَمَل کرنے کی ترغیب دِلاتے رہیں ، دو۲ یا ایک بار کہنے سے اگر کوئی عَمَل نہ کرے تو مَایُوس نہ ہو جایا کریں ، بلکہ مُسَلْسَل کہتے رہیں۔ کانوں میں بار بار پڑنے والی بات کبھی نہ کبھی دل میں بھی اُتْر ہی جائے گی۔ یاد رکھیں اگر ایک بھی اسلامی بھائی نے آپ کے سمجھانے پر عَمَل شروع کر دیا تو ، اِنْ شَآءَ اللہ آپ کے لئے ثوابِ جاریہ ہو جائے گا۔