Haqooq Ul Ibad Seerat Un Nabi Ki Roshni Me

Book Name:Haqooq Ul Ibad Seerat Un Nabi Ki Roshni Me

میری جان میرا مال اور میری آبرو حاضِر ہے ، وہ  اِس دنیا میں ہی مجھ سے بدلہ لے لے ۔ تم میں سے کوئی یہ اندیشہ نہ کرے کہ اگر کسی نے مجھ سے بدلہ لیا تو میں ناراض ہوجاؤں گا ، یہ میری شان نہیں ۔مجھے یہ بات بہت پسند ہے کہ اگر کسی کا حق میرے ذِمّے ہے تو وہ مجھ سے وُصُول کر لے یا مجھے مُعاف کر دے۔ پھرفرمایا : اے لوگو ! جس شخص پر کوئی حق ہو اُسے چاہئے کہ وہ ادا کرے اور یہ خیال نہ کرے کہ رُسوائی ہوگی ، بے عزتی ہوگی ، اس لیے کہ دنیا کی ذِلّت آخرت کی ذِلّت سے بہت آسان ہے۔ ( تاریخ دِمشق ، ۴۸ / ۳۲۳ مُلَخَّصاً )

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب !                              صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمّد

نیکیوں کے ذَرِیعے مالدار

پیارےپیارےاسلامی بھائیو ! سُبْحٰنَ اللہ ! آپ نے سنا کہ سرکارِ مدینہ  صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمَ نے بندوں کے حُقوق کی کتنی اَہَمِّیَّت بیان فرمائی ہے !  ، یہ اُس عظیم ہستی کا حال ہے جس نے اپنی 63سالہ مبارَک زندگی میں کبھی بھی کسی مخلوق کا ذرّہ برابر بھی حق ضائع نہیں کیا ، جس  ہستی نے اپنے تو اپنے ، غیروں کے حُقوق ادا کرنے میں بھی مثالی کردار پیش کیا ، جس ہستی نے زبردستی اپنا حق طلب کرنے والوں کے بھی حُقوق ادا فرمائے بلکہ اُن کی چاہت سے بڑھ کر اُنہیں نوازا ، جن کی ذات سے یہ تصوُّر بھی نہیں کیا جاسکتا کہ انہوں نے  کبھی کسی کا حق  دبا یا ہویا حق دینے میں ٹال مٹول سے کام لیا ہو ، جس ہستی نے وَقْت سے پہلے ہی اپنے حق کی ادائیگی کا مطالبہ کرنے والوں سے ناراض ہونے کے بجائے ہمیشہ صَبْر و تَحَمُّل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ان کے حُقوق ادا فرمائے ، جن کے مبارَک معمولات کو دیکھ اور اِرشادات کو سُن کرصحابَۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان نے بندوں  کے حُقوق کی اَہَمِّیَّت کو