Haqooq Ul Ibad Seerat Un Nabi Ki Roshni Me

Book Name:Haqooq Ul Ibad Seerat Un Nabi Ki Roshni Me

دل کی گہرایوں سے دعائیں بھی کرتی ہیں۔

بہنوں پر شفقت و مہربانی ، ان کے حُقوق کی ادائیگی اور ان کے ساتھ اچھا سُلوک کرنے کے تعلق سے اگر ہم تعلیماتِ نبوی کا مطالعہ کریں تو ہمیں پتا چلے گا کہ بہن کی اَہَمِّیَّت کیا ہے ، بہن کے ساتھ کس طرح کا سلوک کرنا چاہئے اور ہمارے پیارے نبی صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمَ اپنی رَضاعی ( دودھ شریک )  بہن  کے ساتھ کس قدر شفقت بھرا سُلوک فرمایا کرتے تھے۔آئیے ! ترغیب کے لئے چند ایمان افروز جھلکیاں مُلاحَظہ کیجئے ، چنانچہ

رَضاعی بہن سےمثالی سُلوک

مکتبۃ المدینہ سے جاری کردہ اپریل2017 کے ” ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ کے صَفْحہ نمبر46پر لکھا ہے : نبیِّ کریم صَلَّی اللہُ عَلَیہ وَاٰلہٖ وَسَلَّمنے اپنی رَضاعِی ( دودھ شریک )  بہن حضرت شَیْمَاءرَضِیَ اللہُ عَنہا کےساتھ یُوں اچھا سُلُوک فرمایا : ( 1 ) اُن کےلئے کھڑے ہوئے۔ ( سبل الھدی و الرشاد ، ۵ / ۳۳۳ملتقطاً و ملخصاً )  ( 2 ) اپنی مُبارَک چادر بچھا کر اُس پر بٹھایا اور ( 3 ) یہ اِرْشاد فرمایا : مانگو !  ، تمہیں عطا کیا جائے گا ، سِفارش کرو !  ، تمہاری سِفارش قَبول کی جائے گی۔ ( دلائل النبوۃ للبیھقی ،  ۵ / ۱۹۹ملتقطاً ) اِس مثالی کرم نوازی کے دَوران آپ عَلَیْہِ السَّلام کی مُبارَک آنکھوں سے آنسو بہہ رہے تھے۔ ( 4 ) یہ بھی اِرْشاد فرمایا : اگر چاہو تو عزّت کے ساتھ ہمارے پاس رہو۔ ( 5 )  واپس جانے لگیں تو نبیِّ کریم صَلَّی اللہُ عَلَیہ وَاٰلہٖ وَسَلَّم نے تین ( 3 ) غلام ، ایک لونڈی اور ایک یا دو ( 2 )  اُونٹ بھی عطا فرمائے۔ ( 6 ) جب جِعْرَانَہ میں دوبارہ اِنہی رَضاعی بہن سے ملاقات ہوئی تو بھیڑبکریاں بھی عطا فرمائیں۔ ( سبل الھدی و الرشاد ، ۵ / ۳۳۳ ملتقطا و ملخصا )

نبیِّ پاک صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمَ کا اپنی رَضاعی بہن سےاچھا سُلُوک ہر بھائی  کویہ اِحساس دِلانے کے لیے