Book Name:Haqooq Ul Ibad Seerat Un Nabi Ki Roshni Me
خدمت میں حاضر تھا کہ آپ کے رضاعی باپ یعنی حضرت بی بی حلیمہ رَضِیَ اللہُ عَنْہا کے شوہر حاضرِ خدمت ہوئے ۔نبی کریم صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمَ نے اپنے کپڑے کا ایک حصہ ان کے لئے بچھا دیا اور وہ اس پر بیٹھ گئے۔پھر حضورِ پاک کی رضاعی ماں حضرت بی بی حلیمہ رَضِیَ اللہُ عَنْہا آئیں تو آپ عَلَیْہِ السَّلام نے اپنے کپڑے کا باقی حصہ ان کے لئے بچھا دیا۔پھر سرکار کے رضاعی بھائی آئے تو آپ نے ان کو اپنے سامنے بٹھا لیا۔
حضورِ انور صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمَ حضرت ثُوَیْبَہ رَضِیَ اللہُ عَنْہا کے پاس ہمیشہ کپڑا وغیرہ بھیجتے رہتے تھے ، یہ ابولہب کی لونڈی تھیں اور چند دنوں تک حضورِ پاک صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمَ کو انہوں نے بھی دودھ پلایا تھا۔
( الشفاء ، فصل واما خلقہ ، ۱ / ۱۲۸ ، ۱۲۹ )
حکیمُ الْاُمّت حضرت مفتی احمد یار خان نعیمی فرماتے ہیں : حق یہ ہے کہ ( حضرت ) ثُوَیْبَہ اور ( حضرت ) حلیمہ اسی طرح ( حضرت ) حلیمہ کے خاوند مسلمان ہوگئے۔بی بی خدیجہ ( رَضِیَ اللہُ عَنْہا ) سے جب حضورِ انور ( صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمَ ) نے نکاح کرلیا تو ( حضرت ) ثُوَیْبَہ حضور کے پاس آیا کرتی تھیں ، حضور ان کا بہت احترام فرماتے تھے اور مدینۂ منورہ سے ( حضرت ) ثُوَیْبَہ کے لیے کپڑے وغیرہ ہدایا ( تحفے ) بھیجا کرتے تھے۔ ( مرآۃ المناجیح ، ۶ / ۵۳۴ )
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب ! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمّد
پیارے پیارے اسلامی بھائیو ! عموماً دیکھا گیا ہے کہ بعض لوگ نماز ، روزوں کی خوب پابندی کرتے ہیں ، حج و عمرے کی سعادتیں بھی پاتے ہیں ، راہِ خدا میں بھی دل کھول کر خَرْچ کرتے ہیں ، مساجِد و مَدارِس کی آباد کاری میں بھی بڑھ چڑھ کر حِصَّہ لیتے ہیں ، غریبوں اور مسکینوں کی خیر خواہی میں بھی پیش پیش رہتے ہیں ، اپنے دوستوں پر خَرْچ کرنے ، اُن کی خبر گیری کرنے اور بُرے