Book Name:Janwaron Par Reham Kijiye
اس کے لئے جنت واجب ہو جاتی ہے۔وہ 5راتیں یہ ہیں : (1) : لَيْلَةُ التَّرْوِيَہ (یعنی 8 ذی الحج کی رات) (2) : لَيْلَةُ الْعَرَفَہ(یعنی9 ذی الحج کی رات) (3) : لَيْلَةُ النَّحْر (یعنی 10ذی الحج کی رات) (4) : لَيْلَةُ الْفِطْر (یعنی عید الفطر کی چاند رات) (5) : لَيْلَةُ النِّصْفِ مِنْ شَعْبَان ( یعنی شب براءَت)۔([1])
اے عاشقانِ رسول ! عِبَادت جب بھی کی جائے ، اس کی برکتیں ہی برکتیں ہیں ، فضیلتیں ہی فضیلتیں ہیں ، البتہ یہ اَیَّام جو ابھی ہم گزار رہے ہیں اور یہ راتیں جو حدیثِ پاک میں بیان ہوئیں ، یہ بطورِ خاص عبادت کی راتیں ہیں ، ہمیں چاہئے کہ اپنی مصروفیات میں کچھ کمی لائیں ، وقت نکالیں اور یہ راتیں عبادت میں گزاریں * فرض نماز تو پڑھنی ہی پڑھنی ہے اس کے ساتھ ساتھ نفل نماز پڑھیں * تلاوتِ قرآن کریں * ذکرُ اللہ کریں * درودِ پاک پڑھیں * دینی کتابیں پڑھیں * عِلْمِ دِین سیکھیں ، غرض کسی نہ کسی طرح ہماری یہ راتیں عِبَادت ہی میں گزریں تو اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم ! ڈھیروں نیکیاں نصیب ہوں گی ، ثواب ملے گا اور اللہ پاک نے چاہا تو اِن ْشَآءَ اللہُ الْکَرِیْم ! جنّت میں داخلہ بھی نصیب ہو ہی جائے گا۔
مرے دِل سے دُنیا کی چاہت مِٹا کر کر اُلفت میں اپنی فنا یااِلٰہی !
بنا دے مجھے نیک نیکوں کا صَدْقہ گُنَاہوں سے ہر دَم بچا یااِلٰہی !
مِرا ہر عَمَل بس ترے واسطے ہو کر اِخْلاص ایسا عطا یااِلٰہی !
عبادت میں گزرے مری زِندَگانی کرم ہو کرم یاخُدا یااِلٰہی ! ([2])
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب ! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد