Janwaron Par Reham Kijiye

Book Name:Janwaron Par Reham Kijiye

سُبْحٰنَ اللہ !  کیا شان ہے اللہ پاک کے نیک بندوں کی... !  !  ان کی سوچ دیکھئے !  کیسی نرالی تھی؟ ایک چیونٹی شاید خود بھی اپنے متعلق ایسا اہتمام نہ کرتی ہو ، جیسا اہتمام حضرت علی خَوَّاص رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ ان کے لئے کیا کرتے تھے ، اُن کا کھانا اُن کے گھر پہنچاتے اور انہیں ممکنہ خطرے سے بچایا کرتے تھے۔

اللہ پاک ہمیں بھی ایسا رحم دِل بننے کی توفیق عطا فرمائے ، کاش !  ہم بھی مخلوقِ خُدا کے لئے رحم دِل بنیں ، انسانوں پر ، جانوروں پر ، پرندوں پر ، چیونٹیوں پر مہربانی کریں اور ثواب کمایا کریں۔

تم اُس وقت تک مؤمن نہیں ہو سکتے جب تک...

پیارے آقا ، مکی مدنی مصطفےٰ  صَلَّی اللہُ عَلیہ وَآلہٖ و َسَلَّم نے فرمایا : لَنْ تُؤْمِنُوا حَتَّى تَرَاحَمُوا  تم اس وقت تک (کامِل) مومن نہیں ہو سکتے جب تک ا یک دوسرے پر رحم نہ کرو۔ صحابۂ کرام   علیہم الرِّضْوَان نے عَرْض کیا : یا رسولَ اللہ  صَلَّی اللہُ عَلیہ وَآلہٖ و َسَلَّم  !  ہم سب ایک دوسرے پر رحم کرتے ہیں۔ فرمایا : یہ مراد نہیں ہے کہ تم اپنے صاحب (مثلاً دوست یا بھائی) پر رحم کر وَلٰكِنَّھَا  رَحْمَةُ الْعَامَّةِ  بلکہ اس سے رحمتِ عامّہ مراد ہے۔([1])

  یعنی تمام مخلوقات کے حق میں رحم دِل ہو جاؤ !  جانوروں پر بھی رحم کرو !  پرندوں پر بھی رحم کرو !  چیونٹیوں پر بھی رحم کرو !  غرض !  ہر مخلوق کے حق میں رحم دِل بن جاؤ !

رحم دِل پر رحمٰن رحم فرماتا ہے

 بخاری شریف کی حدیث پاک : پیارے نبی ، رسولِ ہاشمی  صَلَّی اللہُ عَلیہ وَآلہٖ و َسَلَّم نے فرمایا : لَا يَرْحَمُ اللَّهُ مَنْ لاَ يَرْحَمُ النَّاسَ جو لوگوں پر رحم نہیں کرتا  اللہ  پاک اس پر رحم نہیں فرماتا۔([2]) 


 

 



[1]... مجمع الزوائد ، کتاب البر و الصلۃ  ، باب رحمۃ الناس ، جلد :8 ، صفحہ:242 ، حدیث:13671۔

[2]...بخاری ، کتابُ التوحید  ، صفحہ:1782 ،  حدیث:7376۔