Book Name:Janwaron Par Reham Kijiye
ایک حدیث پاک میں فرمایا : الرَّاحِمُونَ يَرْحَمُهمُ الرَّحْمٰن جو رحم کرنے والے ہیں ، اللہُ رحمٰن اُن پر رحم فرماتا ہے۔([1])
مکھی پر رحم کے صدقے بخشش ہو گئی
حُجّۃُ الْاِسْلام امام محمد بن محمد غزالی رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ کو انتقال کے بعد کسی نے خواب میں دیکھ کر پوچھا : اللہ پاک نے آپ کے ساتھ کیا معاملہ فرمایا؟ جواب دیا : ایک روز میں کچھ لکھ رہا تھا کہ ایک مکھی میرے قلم پر آ کر بیٹھ گئی اور روشنائی چوسنے لگی ، میں رحم دلی کے سبب لکھنے سے رُک گیا تاکہ مکھی اپنی ضرورت پُوری کر لے۔ بَس مکھی پر کئے گئے اس رحم کے صدقے اللہ پاک نے میری بخشش فرما دی۔ ([2])
زوجہ کو ہاتھوں ہاتھ شِفا مل گئی
امام شعرانی رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہفرماتے ہیں : ایک مرتبہ میری زوجہ شدید بیمار تھی ، حتّٰی کہ اُن کی حالت دیکھ کر اَہْلِ خانہ سمجھے بَس اس کے آخری لمحات ہیں ، میں بھی بہت پریشان تھا ، اسی دوران مجھے غیب سے ایک آواز آئی : کہ فُلاں سوراخ میں ایک مکھی ہے ، اُسے ایک بڑی مکھی نے پکڑ رکھا ہے ، تم اُس مکھی کو چُھڑوا دو ہم تمہاری زوجہ کو شِفا دے دیں گے۔ امام شعرانی رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ فرماتے ہیں : میں فوراً اُٹھا ، سوراخ کے قریب گیا ، دیکھا بہت باریک سوراخ تھا ، میں نے ایک تنکا سوراخ میں ڈالا ، واقعی وہاں ایک مکھی تھی جسے دوسری بڑی مکھی نے منہ میں دبوچ