Book Name:Janwaron Par Reham Kijiye
فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب ! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
امیرِ اہلسنت کے والِدِ محترم کا ذِکْرِ خیر
پیارے اسلامی بھائیو ! 14 ذو الحجۃ الحرام کو دورِ حاضر کی عظیم علمی و روحانی شخصیت ، شیخِ طریقت ، امیرِ اہلسُنّت حضرت علّامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عَطّار ، قادری ، رضوی ، ضیائی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے والدِ محترم کا یومِ وصال(یومِ ابو عطار)ہوتا ہے ، آئیے ! بیان کے آخر میں حصولِ برکت کے لئے امیرِ اہلسُنّت کے والدِ محترم کا کچھ ذکرِ خیر سنتے ہیں :
ابوعطّار رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ کا مختصر تعارُف
امیرِ اَہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے والِدِ محترم حاجی عبدُ الرحْمٰن رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ شریعت و سُنّت کے پابند ، متقی اور پرہیز گار شخصیت تھے ، اکثر نگاہیں جُھکا کر چلا کرتے تھے ، انہیں بہت سی احادیث زبانی یاد تھیں ، دُنیاوی مال ودولت جمع کرنے کا لالچ نہیں تھا۔آپ سلسلۂ عالیہ قادِریہ میں بیعت تھے۔([1])
حاجی عبدُ الرحمٰن رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ ایک عرصے تک کولمبو (سری لنکا) میں تشریف فرما رہے ، وہاں کی ایک عالی شان حنفی میمن مسجد کے انتظامات آپ ہی سنبھالا کرتے تھے۔ 1979 ء میں جب شَیخِ طریقت ، امیرِاَہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کولمبو(Colombo)تشریف لے گئے