Book Name:Janwaron Par Reham Kijiye
زِندگی میں بہار آئے گی ، کردار نکھر کر اُجلا اُجلا ہو جائے گا اور دین و دنیا کی بےشمار بھلائیاں نصیب ہوں گی۔ ذیلی حلقے کے 12 دینی کاموں میں سے ایک دینی کام ہے : مدنی قافلہ ۔ آئیے ! ترغیب کے لئے ایک مدنی بہار سنتے ہیں :
ہندکے اسلامی بھائی کے بیان کا خلاصہ ہے : دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستگی سے پہلے شراب نوشی ، عَیّاشی اور شورشرابا کرنا ، گالیاں دینا ، والدین اور محلے داروں کو تنگ کرنا ، جُواکھیلنا میرا معمول تھا۔ایک دن دعوتِ اسلامی کے ایک اسلامی بھائی نے اِنفرادی کوشش کرتے ہوئے مجھے مدنی قافلے میں سَفَر کرنے کی ترغیب دِلائی۔ان کی ترغیب پر میں3 دن کے مدنی قافلے کا مسافِر بن گیا۔ مدنی قافلے کی برکت سے میں گناہوں بھری زندگی سے تائِب ہوکر نمازوں کی پابندی کرنے والا ، فجر کے لئے مسلمانوں کو جگانے والا اور دوسروں کومدنی قافلوں کامسافِر بنانے والا بن گیا۔ ([1])
لوٹنے رحمتیں قافِلے میں چلو سیکھنے سنتیں قافِلے میں چلو
دل پہ گر زَنگ ہو ، سارا گھر تنگ ہو داغ سارے دُھلیں ، قافِلے میں چلو
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب ! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
اے عاشقانِ رسول ! الحمد للہ ! دعوتِ اسلامی ہمیں موبائل کے ذریعے بھی عِلْمِ دین سیکھنے اور نیکی کی دعوت عام کرنے کے مواقع فراہم کرتی ہے۔ دَعْوَتِ اسلامی کے آئی ٹی