Janwaron Par Reham Kijiye

Book Name:Janwaron Par Reham Kijiye

رکھا تھا ، جیسے ہی میں نے مکھی کو چھُڑوایاتو فوراً اللہ پاک نے میری زوجہ کو شِفَا عطا فرما دی ۔([1])

سُبْحٰنَ اللہ !  اللہ پاک ہم سب کو رحم دِلی نصیب فرمائے ، کاش !  ہم اللہ پاک کی مخلوق کا احترام کریں ، ہر ایک کے ساتھ بھلائی ہی سے پیش آنے والے بن جائیں۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم

ذَبیحہ کے حق میں رحم دِل ہونے کا بیان

پیارے اسلامی بھائیو !   رسولِ اکرم ، نورِ  مُجَسَّم   صَلَّی اللہُ عَلَیْہ وَآلِہٖ وَسَلَّم  نے ایک اُصُول بیان فرمایا کہ اِنَّ اللہَ کَتَبَ الْاِحْسَان َعَلٰی کُلِّ شَیءٍ بے شک اللہ پاک نے ہر چیز پر اِحْسان اور بھلائی کا حکم دیا۔یہ اُصول بیان کرنے بعد آپ   صَلَّی اللہُ عَلَیْہ وَآلِہٖ وَسَلَّم  نے فرمایا :  وَ اِذَا ذَبَحْتُمْ فَاَحْسِنُوا الذِّبْحَ   اور جب تم ذبح کرو تو اس میں بھی اِحْسان اور بھلائی کو ملحوظ رکھو !  وَ لْيُحِدَّ اَحَدُكُمْ شَفْرَتَهٗ وَلْيُرِحْ ذَبِيحَتَهٗ  چاہئے کہ چھری تیز کر لو !  اور اپنے ذبیحہ (یعنی جانور) کو راحت پہنچاؤ !  ([2])

حدیثِ پاک کے اِس حِصّے میں رسولِ رحمت ، شفیعِ اُمّت   صَلَّی اللہُ عَلَیْہ وَآلِہٖ وَسَلَّم  نے بطورِ خاص ذَبح کے وقت جانور پر رحم کرنے کا حکم دیا ہے۔ ذَبح کے وقت جانور پر رَحْم کیسے کرنا ہے؟ عُلَمائے کرام نے اس کی مختلف صُورتیں بیان فرمائی ہیں۔

(1) : دِل میں رِقَّت رکھ کر ذَبح کیجئے !

امام شَعْرانی رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ فرماتے ہیں : (ذَبح کے وقت جانور پر رَحْم کرنے کی ایک صُورت یہ ہے کہ جب) ہم جانور کو ذَبح کر رہے ہوں ، اُس وقت بھی ہمارے دِل میں رِقّت موجود ہو۔([3])   


 

 



[1]...لواقح الانوار القدسیہ  ، العہد السابع و السبعون بعد المائۃ ، جلد:1 ، صفحہ:574۔

[2]...ابن ماجہ ،  باب اذا ذبحتم فاحسنوا ،  صفحہ:517 ،  حدیث:3170۔

[3]...لواقح الانوار القدسیہ  ، العہد السابع و السبعون بعد المائۃ ، جلد:1 ، صفحہ:575۔