Imam Shafi Ke Ala Ausaf

Book Name:Imam Shafi Ke Ala Ausaf

فرمایا : جو سب مسلمان مردَوں اور عورتوں کے لئے مغفرت کی دُعا کرے ، اللہ پاک اُس کے لئے ہر مسلمان مَرد و عورت کے بدلے ایک نیکی لکھے گا۔ ([1])

سُبْحٰنَ اللہ!  اے عاشقانِ رسول! جھوم جائیے!کروڑوں بلکہ اربوں کھربوں نیکیاں کمانے کا آسان نسخہ ہاتھ آگیا ، یقیناً حضرت آدم عَلَیْهِ السَّلَام سے لے کر اب تک اربوں مسلمان دُنیا میں آچکے ہیں اور کروڑوں اب بھی دُنیا میں موجود ہیں ، اگر ہم تَوَجُّہ کریں اور تمام مسلمانوں کے لئے مغفرت کی دُعا کریں تو  اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم!  اللہ پاک کی رحمت سے اربوں کھربوں نیکیوں کے حق دار بن جائیں گے اور وقت کتنا لگے گا؟ چند سیکنڈ۔ چاہیں تو ہر نماز کے بعد بلکہ دِن بھر میں وقتاً فوقتاً یُوں دُعا مانگتے رہا کیجئے :

اَللّٰہُمَّ اغْفِرْ لِی وَلِکُلِّ مُؤْمِنٍ وَّ مُؤْمِنَۃٍ

(یا اللہ پاک! میری اورہر مسلمان مرد و عورت کی مغفرت فرما)۔

بہتر یہ ہے کہ یہ دُعا عربی میں یاد کر لیں اور وقتاً فوقتاً پڑھتے رہیں ، ورنہ اپنی مادری زبان (مثلاً اردو ، پنجابی ، پشتو ، سرائیکی وغیرہ) میں بھی دُعا کر سکتے ہیں کہ یا اللہ پاک! میری اورہر مسلمان مرد و عورت کی مغفرت فرما۔  اللہ پاک ہم سب کو اپنے حق میں بھی اور تمام مسلمانوں کے حق میں بھی کَثْرت سے دُعائیں مانگنے کی توفیق عطا فرمائے۔

اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖنَ صَلَّی اللّٰهُ عَلَیْهِ وَ آلِهٖ وَ سَلَّم

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!                                                           صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد


 

 



[1]...جامع صغیر ، صفحہ : 513 ، حدیث : 8419۔