Book Name:Mola Ali Shair e Khuda

تک کہ سرکار صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے جس کام کو کِیا اور اُسے کرنے کا حکم نہیں دیا ، یہ نُفُوسِ قُدْسِیّہ عِشْق و مَحَبَّت  میں اُس کام کو بھی سَعادَت سمجھتے ہوئے بجالاتے تھے جبکہ آہ ایک طَرَف ہم ہیں کہ آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی پِیاری پِیاری سُنَّتوں کو چھوڑکر مَغْرِبی تَہذیب کے دِلْدَادَہ ہیں ، حالانکہ سُنّت میں حِکمت اور ہمارے لیے باعثِ رَحْمت ہے۔ اِس پُرفِتَن دَور میں طرح طرح کی سُنّتیں سیکھنے اور عمل کا جَذبہ پانے کیلئے دعوتِ اسلامی کا  دِینی ماحول کسی  نِعْمت سے کم نہیں ، آپ  بھی اس  دینی ماحول سے وابستہ ہوکر عاشقانِ رسول کے ساتھ مَدَنی قافِلوں میں سَفر کی بَرَکت سے خُوب خُوب سُنَّتیں  سیکھ کر عمل کا جَذبہ پاسکتے ہیں۔

لُوٹنے رَحمتیں قافلے میں چلو

سیکھنے سنتیں قافلے میں چلو

ہوں گی حل مشکلیں قافلے میں چلو

ختم ہوں شامتیں قافِلے میں چلو

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                   صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

فرامین ِ شیر خدا :

پیارے اسلامی بھائیو!حضرتِ علی المرتضیٰ ، شیرِ خدا کَرَّمَ اللہُ وَجْہَہُ الْکَرِیْم   نے عِلم وحِکمَت سے بَھر پُورایسے ایسے نصیحت آموز مَدَنی پُھول ارشاد فرمائے ہیں کہ  اگر ہم اِن پر عمل کریں تو دنیا وآخرت میں فَلاح وکامرانی ہمارا مُقدر بن سکتی  ہے۔

حضرت ابنِ عباس  رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہمَا سے مروی ہے کہ امیرُالمؤمنین حضرت سیدنا عمر فاروقِ اعظم رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہ ارشادفرماتے ہیں : ''حضرتِ علیّ المرتضیٰ کَرَّمَ اللہُ وَجْہَہُ الْکَرِیْم  نے ایسے کلِمات ارشاد