Book Name:Mola Ali Shair e Khuda

شعبۂ تعلیم میں نگرانِ شوریٰ کا بیان

3مارچ 2021ء ، بروز بدھ رات تقریباً 08 : 30بجے شعبۂ تعلیم کے تحت سٹوڈنٹس اجتماع ہو گا جس میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگران  حضرت مولانا محمد عمران عطاری سُنّتوں بھرا بیان فرمائیں گے ، یہ اجتماع مدنی چینل پر براہِ راست(Live)ہوگا۔ شعبۂ تعلیم سے وابستہ افراد اپنے شہر کے اس اجتماع میں ضرور شرکت  فرمائیں۔

چوتھی  جمعرات  ہفتہ واراجتماع میں رات گزارنے والوں کے لیے  دُعائے عطار

یا ربِّ کریم!جو اسلامی بھائی مہینے کی چوتھی جمعرات ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع میں رات گزارے اوراِشراق تک ٹھہرا رہے ، اُس کو بار بار حج و حاضریِٔ مدینہ سے مشرّف فرمااور ایمان و عافیت کے ساتھ زیرِ گنبدِ خضرا شہادت ، جنّت البقیع میں مدفن اور جنّت الفردوس میں اپنے پیارے محبوب  صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  کا پڑو س نصیب فرما ۔ اٰمین بِجَاہِ النَّبِیِّ الاَمِیْن  صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  

رجب میں یہ دُعا پڑھنا سُنّت ہے : اَللّٰہُمَّ بَارِکْ لَنَا فِیْ رَجَبٍ وَّشَعْبَانَ وَبَلِّغْنَارَمَضَان : اے اللہ!تُو ہمارے لیے رجب اورشعبان میں برکتیں عطا فرما اورہمیں رمضان تک پہنچا۔ (المعجم الاوسط للطبرانی ج3ص85حدیث : 3939)

مدنی حلقوں کاجدول

آج کے ہفتہ وار اجتماع کے مدنی حلقوں میں ہم “ مصیبت پر صبر کا ثواب “ کے موضوع پرسننے کی سعادت حاصل کریں گے مثلاً (*)مصیبت پر صبرسے متعلق آیتِ قرآنی(*) بروزِ قیامت صدیقین کا ساتھ کس کو ملے گا؟  (*)مصیبت پر صبر کے  متعلق مختلف احکام(*)مصیبت کے وقت کی  دُعا یاد کروائی جائے گی۔ اِنْ شآء اللہ