Book Name:Mola Ali Shair e Khuda

اے عاشقانِ رسول! نَفْل روزے رکھنا سُنّت ہے۔ مَاشَآءَ اللہ! ہمارے پیارے آقا ، مدینے والے مصطفےٰ  صَلّی اللہُ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّم  رَمضان کے عِلاوہ بھی روزے رکھا کرتے تھے ، مثلاً *شَعْبَانُ المُعَظّم میں قریب قریب پورا مہینا ہی روزے سے رہتے *سال کے باقی مہینوں میں بھی یہی کیفیت رہتی تھی کہ اگر روزہ رکھنا شروع فرما دیتے تو معلوم ہوتا تھا کہ اب کبھی روزہ نہیں چھوڑیں گے ، خاص کر * اَیَّامِ بیض (یعنی ہر ماہ چاند کی 13 ، 14 اور 15 تاریخ) کے روزے *پیر (Monday) اَور جمعرات (Thursday) کاروزہ *عاشُورا (یعنی 10 محرم الحرام) کا روزہ *عَشْرَۂ ذُو الحجہ (یعنی ذُو الحجۃ الحرام کے ابتدائی 9 دِن) کے روزے * شَوَّال کے 6 روزے پابندی سے رکھا کرتےتھے۔ ([1])

اے عاشقانِ رسول! رجب المرجب  کا بابرکت مہینا ہمارے درمیان موجودہے ، دعوتِ اسلامی کے  دینی ماحول میں شعبہ اِصلاحِ اعمال کے تحت اَلْحَمْدُ للہ رجب کی پہلی تاریخ سے ہی نفل روزوں کی مدنی بہاریں ہیں ، سحری اجتماعات کی رونقیں ہیں ، اے کاش! ہمیں بھی رجب المرجب کے کچھ نہ کچھ  نفل روزے رکھنے کی سعادت نصیب ہو جائے۔ آمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن  صَلّی اللہُ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّم ۔   

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!           صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سُنَّتوں بھرے اِجْتِماع میں پڑھے جانے والے 6دُرودِ پاک اور2دُعائیں

(1) شبِ جُمعہ کادُرُود

اَللّٰہُمَّ صَلِّ وَسَلِّمْ وَبَارِکْ عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدِ نِالنَّبِیِّ الْاُمِّیِّ الْحَبِیْبِ

الْعَالِی الْقَدْرِالْعَظِیْمِ الْجَاہِ وَعَلٰی اٰلِہٖ وَصَحْبِہٖ وَسَلِّمْ


 

 



[1]...سیرتِ مصطفےٰ ، صفحہ : 596۔