Book Name:Mola Ali Shair e Khuda

(۸)جِس بات سے تیرا تَعلُّق نہ ہو خواہ مخواہ اس کے بارے میں  سوال نہ کر۔

(۹)بیماری سے پہلے صحت کو غنیمت جان اورفُرصَت کے لمَحات سے بَھرپُور فائدہ اُٹھا ، ورنہ غم وپریشانی کا سامنا ہو گا ۔

(۱۰)اِستقامت آدھی کامیابی ہے ، جیسا کہ غم آدھا بُڑھا پا ۔

(۱۱)جو چیز تیرے دل میں کھٹکے اُسے چھوڑ دے کیونکہ اُس کو چھوڑ دینے ہی میں تیری سلامتی ہے ۔

(عیون الحکایات ، ص : ۱۷۳)

پیارے اسلامی بھائیو!بیان کردہ  فرامین  ایسے جامع اورحکمت آموز ہیں کہ اگر کوئی شخص اِن پر عمل کرلے تو وہ دارَین(یعنی دُنیا و آخرت) کی سَعادتوں سے مالا مال ہوجائے ، اسے دین ودنیا کے کسی معاملے میں شرمندگی کا سامنا نہ کرنا پڑے ، اِن کلِمات میں حضرت سیدنا علی المرتضیٰ شیرِ خدا کَرَّمَ اللہُ َتعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم نے ہمیں زندگی گزارنے کا بہترین طریقہ بتا دیاہے کہ اگر اِس طرح زندگی گزارو گے تو بَہُت جلد ترقی وکامیابی کی دولت اوراللہ عَزَّ  وَجَلَّ  کی رِضا نصیب ہوگی۔ اگرآپ  اَولیائے کرام رَحِمَہُمُ اللہُ السَّلام  کے اَحْوال کے ساتھ ساتھ اُن کے نصیحت آموز اَقْوال اور عِلم و حِکمت سے بھرپُور مدنی پُھول سمیٹنا چاہتےہیں تو دعوتِ اسلامی کے اِشاعتی اِدارےمکتبۃُالمدینہ کی مَطبوعہ 324صَفحات پر مُشتمل کتاب بنام ’’152رحمت بھری حکایات‘‘ کا مُطالَعہ فرمائیں ، اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ اِس کتاب میں 92بُزرگوں کے مُختصر حالات ، مغفرت کے واقعات اور بے شمُار فرامین موجود ہیں ۔ آپ سے التجا ہے کہ  خُود بھی اس کتاب کا مُطالعہ فرمائیں اور دوسروں کو بھی اِس کی ترغیب دلائیں ، یہ کتاب دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹwww.dawateislami.netسے ڈاؤن لوڈ(Download)بھی کی جا سکتی ہے ، پڑھی(Read) بھی جا سکتی ہے اورپرنٹ آؤٹ(Print Out) بھی کی جا سکتی ہے۔