Book Name:Tarbiyat e Aulad
یعنی جو مجھ پر دُرُود پڑھتا ہے ، اُس کا دُرُود مجھ تک پہنچ جاتا ہے ، میں اُس کے لئے اِستِغْفار کرتا ہوں اور اِس کے عِلاوہ اُس کے لئے دس(10)نیکیاں لکھی جاتی ہیں۔ (معجم اوسط ، من اسمہ احمد ، ۱ / ۴۴۶ ، رقم : ۱۶۴۲)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے پیارے اسلامی بھائیو!آئیے!اللہ پاک کی رضا پانے اور ثواب کمانے کے لئے اچھی اچھی نیتیں کر لیتے ہیں۔ فرمانِ مُصْطَفٰے صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ ’’نِـيَّةُ الْمُؤمِنِ خَـیـْرٌ مِّـنْ عَمَلِهٖ‘‘مُسَلمان کی نِیَّت اُس کے عَمَل سے بہتر ہے۔ ([1])
اہم نکتہ : نیک اورجائز کام میں جِتنی اَچّھی نیّتیں زِیادہ ، اُتنا ثواب بھی زِیادہ۔
* نگاہیں نیچی کئے توجہ سے بیان سُنوں گا۔ * ٹیک لگا کر بیٹھنے کے بجائے علْمِ دین کی تعظیم کے لیے جب تک ہو سکا دو زانو بیٹھوں گا۔ * صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْبِ ، اُذْکُرُوااللّٰـہ ، تُوبُوْا اِلَی اللّٰـہ وغیرہ سُن کر ثواب کمانے کےلئے بلند آواز سے جواب دوں گا۔ * اجتماع کے بعد خود آگے بڑھ کر سلام و مُصافحہ اور انفرادی کوشش کروں گا ۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے پیارے اسلامی بھائیو!ہمارے آج کے بیان کا موضوع ہے “ تربیتِ اولاد “ یاد رکھئے!معاشرے کی اصلاح میں اولادکی اچھی تربیت ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے ، کیونکہ جب بچے نیک ہوں گے ، اسلامی تعلیمات ان کے کردار