Book Name:Tarbiyat e Aulad

شعبہ رابطہ برائے تاجران

                             اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی دُنیا بھر میں خدمتِ دین کے 80 شعبوں میں سُنّتوں کی دُھومیں مچارہی ہے ، انہی میں سے ایک “ شعبہ رابطہ برائےتاجران “ بھی ہے۔ یاد رہے!تِجارت ایک ایسا شُعْبہ ہے جو ہر ملک میں رِیڑھ کی ہڈی کی حَیثیَّت رکھتا ہے ، بلکہ کئی ملکوں کی معیشت کا دارومَدار ہی تِجارت پر ہے ، مگر بدقسمتی سے عِلْمِ دِین سے دُوری کی وجہ سے آج مسلمانوں کی ایک تعدادتجارت کے اسلامی اُصولوں پرعمل کرنے سے بہت دُور ہے۔ چُنانچہ عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت “ شعبہ رابطہ برائے تاجران‘‘ کا قِیام عمل میں آیا ، جس کا کام شُعبہ تِجارت سے وابستہ لوگوں کو تجارت کے بارے میں اسلامی تعلیمات سے آگاہ کرانا ، ان میں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے نیکی کی دعوت کی دُھومیں مَچانے کے پیغام کو عام کرنا اور انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ کرتے ہوئے بازاروں میں دینی ماحول بنانے کیلئے مسجدیا کسی بھی مُناسِب مَقام پردرس وغیرہ دینے کااِہْتمام کرناہے ، جسے چوک دَرْس کہا جاتا ہے۔ مَدَنی چینل پر باقاعدہ ایک معلوماتی پروگرام’’اَحْکامِ تِجارت‘‘ کے نام سے نشر کیا جاتا ہے ، بڑی بڑی مارکیٹس ، شاپنگ مالز وغیرہ میں مدرسۃ المدینہ بالغان کا اِہتمام کیا جاتاہے۔ اَہلِ محبت مِل / فیکٹری مالکان(Factory Owner) کو مَدَنی قافلوں میں سفرکا ذہن دینے کے ساتھ ساتھ ان کے تحت کام کرنے والے ملازمین کوبھی ہرماہ مَدَنی قافلے میں سفرکی ترغیب دِلائی جاتی ہے۔ فیکٹری و کارخانے میں مسجد یاجائے نمازکااِہتمام کیا جاتاہے تاکہ یہ