Book Name:Tarbiyat e Aulad

عاشقانِ رسول بھی نمازوں کی پابندی کرسکیں۔ فیکٹری و کارخانےکی مسجد یا جائے نمازمیں ماہِ رمضان میں نمازِ تراویح کابھی اِہتمام کیا جاتاہے۔ تاجران کو “ ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ کامطالعہ کرنے کے ساتھ ساتھ اس کی سالانہ بکنگ کی ترغیب دِلائی جاتی ہے۔ تاجران کو شرعی رہنمائی کے لیے دارُالافتاء اہلسنّت سے شرعی رہنمائی لیتے رہنے کا ذہن دیا جاتا ہے۔ تاجران کو مارکیٹوں ، شاپنگ مالزوغیرہ میں ہی جُزوقتی فیضانِ نمازِ کورس کرنے کی بھی ترغیب دِلائی جاتی ہے کہ اپنے کام کاج اور وقت کی سہولت کے مطابق “ فیضانِ نمازکورس “ کرکے اپنی نماز دُرست کرنے کی سعادت حاصل کریں۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                           صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمّد

               پیارے پیارے اسلامی بھائیو!یاد رکھئے!اس بات میں کوئی شک نہیں کہ جب گھرکا ماحول  اچھاہو ، گھرمیںاللہ پاک اور اس کے پیارے رسول صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی اطاعت و فرمانبرداری والے کام ہوتے ہوں ، گھرمیں تلاوت قرآن اور نمازوں کی پابندی کرنے والےہو ں گے  تو بچوں کو بھی دینی تعلیم کاشوق وذوق نصیب ہوگا ، چنانچہ

گھر کے ماحول کی برکتیں

                             امامِ اہلسنت ، اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کی ذاتِ گرامی کوہی دیکھ لیجئےکہ گھرکا ماحول اچھا ہونےکی وجہ سے آپ نے ساڑھے 4 سال کی ننھی سی عمرمیں قرآنِ مجید ناظِرہ مکمَّل پڑھ لیا۔ 6 سال کے تھے کہ ربیعُ الاول کے مبارَک مہینے میں مِنبر پر جلوہ افروز ہو کر مِیلادُ النبی کے موضوع پر ایک بہت بڑے اجتِماع میں بہترین