Book Name:Tarbiyat e Aulad

طرح جانتاہے ، اىک وقت تھا کہ ٹی وی اورسنیما کےنقصان پہنچانے والے اَثَرات اور بھىانک نتائج مُعاشَرے(Society)کیلئے پرىشا نی کا باعث تھے اور ٹىلى وىژن کو صِحَّت کیلئے سب سے زیادہ نُقصان دہ قرار دىا گیا تھا ، مگر آج موبائل اور اِنٹرنیٹ سب سے زیادہ صِحَّت کو خراب اور اَخْلاق کو تباہ و برباد کر رہے ہیں۔ والدین کو چاہئے کہ اپنے بچّوں کی نقل و حَرَکت پر تَوَجُّہ رکھنے کے ساتھ ساتھ حکمتِ عَمَلی سے  اُن کی دینی تَرْبِیَت بھی  کریں ، بالخصوص جو بچّے ابھی چھوٹے ہیں اُنہیں موبائل اور اِنٹرنیٹ کے زور دار سیلاب سے بچائیں ، ورنہ کہیں ایسا نہ ہو کہ اُن کا کردار ابھی سےخراب ہو جائے ۔ اگر ایسا ہوا تو یقین جانئے کہ پھر اولاد اور والدین دونوں  کو ہر جگہ ذِلّت و رُسوائی کا سامناہوسکتاہے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                           صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمّد

اولاد کی اچھی تربیت کرنے  کے طریقے

               پیارے پیارے اسلامی بھائیو!یقیناً پہلےکے والدین کے اپنے بچوں کی تربیت کے واقعات اور تربیت نہ کرنے کے نقصانات سن کرہمارے دل میں بھی اپنی اولاد کی اچھی  تربیت کرنےکا ذہن بنا ہوگا ، مگر ذہن میں سُوال پیدا ہوتاہےکہ اپنی اولادکی اچھی تربیت کرنے کےکونسےطریقے ہیں جن پرعمل پیرا ہوکرہم اپنے بچوں کی اچھی تربیت کر سکتیں  ہیں؟  تو آئیے!اولادکی اچھی تربیت کرنے کے چند ایسے  طریقے سنتے ہیں جن پر عمل کر کے ہم اپنی اولاد کو معاشرے کا ایک اچھا فرد بنا سکتے ہیں ، چنانچہ