Book Name:Tarbiyat e Aulad

(1) اللہ پاک  کا نام سکھائيے

                             جب بچہ ذرا ہوشیار ہوجائےاور زبان کھولنے لگےتو سب سے پہلےاس کے خالق ومالک کا ناماللہسکھائیےاوراس بات کی کوشش کی جائےکہ اس کی زبان سے سب سے پہلےکلمہ طیّبہ ہی جاری ہو ۔ جیساکہ

                             بچوں پرشفقت فرمانے والےآقا صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا : اپنے بچوں کی زبان سے سب سے پہلے لَآ اِلٰہَ اِلَّا اللہکہلواؤ۔ ([1])  

                             ہمارےبزرگانِ دین بھی  بچوں کو اللہکریم کے نام سکھاتےاوران کی یہی کوشش ہوتی کہ اللہکریم کانام ان کی زبانوں پر ایسا جاری ہوجائےکہ ساری زندگی اسی نام  کو اپناوظیفہ بنالیں ، چنانچہ

                              حضرت سہل بن عبدُاللہ  رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ   3 سال کی عمر میں ہی اپنے ماموں کے ساتھ عبادت کرتے ، آپ کے ماموں نے فرمایا : روزانہ رات کو سونے سے پہلے یہ کلمات ایک بار پڑھ لیاکرو : اَللہُ مَعِیَ  اَللہُ نَاظِرِیْ  اَللہُ شَاھِدِیْ یعنیاللہ پاک میرے ساتھ ہے ، اللہ پاک مجھےدیکھنے والا ہے ، اللہ پاک مجھ پرگواہ ہے۔ جب آپ اس پر عمل کرنے والے بن گئے ، توارشاد فرمایا : اب اسےروزانہ 7 بار پڑھا کرو۔ جب 7 مرتبہ پڑھنے پر بھی عمل کی سعادت حاصل کر لی ، تو اس کی تعداد 15کروا دی۔ پھر آپ ساری زندگی یہی وظیفہ کرتے رہے۔ ([2])


 

 



[1]    شعب الایمان ، باب فی حقوق الاولاد ، ۶ / ۳۹۷ ، حدیث : ۸۶۴۹

[2]    تذکرۃ الاولیاء ، ص ۲۲۸